بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوج سے جھڑپ میں4 مجاہدین شہید

datetime 28  اگست‬‮  2015 |

سری نگر(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیرکے ضلع بارہ مولہ میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائی میں جھڑپ کے دوران4مجاہدین کو شہید اور ایک کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔بھارتی فوج کے ترجمان کرنل این این جوشی نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ رات لائن آف کنٹرول کے قریب قاضی نگر دھار کے علاقے میں 3 سے 5 جنگجوؤں پر مشتمل ایک گروپ نے کنٹرول لائن عبور کی جس کے بعد جنگجو لچھی پورہ بجہامہ کے علاقے سکسریاں میں داخل ہوگئے جہاں بھارتی فوجیوں نے انھیں گھیر لیا۔ بھارتی فوج نے4 مجاہدین کو شہید کرنے کا دعویٰ کیاہے۔ذرائع کے مطابق فوجی اہلکاروں نے اوڑی اور نوگام میں حد متارکہ کے متصل وسیع گھنے جنگلات کو محاصرے میں لے رکھا ہے۔فوج کو خدشہ ہے کہ کئی جنگجوجنگلات میں چھپے ہوئے ہیں اور انھیں ڈھونڈ نکالنے کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کے خصوصی تربیت یافتہ اہلکاروں پیرا ٹروپرس کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے جنگلات میں اتار اگیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی فورسز کے آپریشن کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے اس دور ان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے مقامی لوگوں نے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔اوڑی سے کپواڑہ تک گھنے جنگلات میں کئی دنوں سے جاری آپریشن میں لچھی پورہ اوڑی اورتوت مار گلی نوگام میں بھارتی فوج اورجنگجوؤں کے مابین جھڑپیں جاری ہیں۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ سرحد پار سے جنگجوؤں کو وادی میں دھکیلنے میں ناکامی کے بعد جنگجو تنظیمیں نئی حکمت عملی کے تحت مقامی نوجوانوں کی بھرتی پر توجہ مرکوز کررہی ہیں۔فوج کی15ویں کور کے سابق جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹننٹ جنرل سوبرتا ساہا نے سری نگر میں ذرائع ابلاغ کو بتایاکہ گزشتہ 2برسوں کے دوران مقامی نوجوانوں کی جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میںآیا ہے اور یہ امر باعث تشویش ہے۔ اس ضمن میں فوجی کمانڈر کا کہنا تھاکہ یہ تعداد40کے قریب ہے جو تقریباً گزشتہ سال کے برابر ہے۔ جنرل سوبرتا ساہا نے کہا کہ دراندازی کی کوششوں میں بہت حد تک تیزی آئی ہے اور رواں سال کے دوران شمالی کشمیر میں اس طرح کی قریب ایک درجن کوششوں کے دوران19جنگجو مارے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…