اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

فاٹا کیلئے بڑا اعلان ہوگیا،صدر ممنون حسین کالنڈی کوتل میں جرگہ سے خطاب

datetime 27  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لنڈی کوتل(نیوزڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین نے فاٹا کےلئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ قبائلی عوام نے مردانہ وار مسائل کا مقابلہ کر کے وطن عزیز کے دیگر علاقوں کو بہت سے مسائل سے بچا یا، آپ کو اگر محسنین پاکستان کا خطاب دیا جائے تو اس میں کوئی مبالغہ نہ ہوگا۔دہشت گردی کی وجہ سے قبائلی علاقوں کا انفراسٹرکچر، سکول، کالج، ہسپتال تباہ ہوگئے، مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔نظام کی خرابیوں کو دور کر کے فاٹا کو ملک کے باقی علاقوں کے برابر لانے کیلئے قبائلی عمائدین، اراکین پارلیمنٹ کی مشاورت سے فاٹا اصلاحاتی کمیشن جلد اپنا کام مکمل کر لیگا۔خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ون کے بعد66ہزار سے زائد خاندان واپس گھروں کو پہنچ چکے ،،نئی زندگی شروع کرنے کےلئے حکومت انہیں تنہا نہیں چھوڑےگی۔صدر مملکت ممنون حسین نے یہ بات نے لنڈی کوتل میں خیبر ایجنسی کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ کہ فاٹا کے عوام پاکستان کی معیشت، کاروبار، سیاست اور فوج سمیت زندگی کے ہر شعبے میں غیر معمولی خدمات سرانجام د ے رہے ہیں جس پر قوم کو اِن پر فخر ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے قبائلی علاقوں کے انفراسٹرکچر، اسکول ، کالج اور اسپتال تباہ ہو گئے ان مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ آپریشن کی تکمیل کے بعد ضروری ہے کہ سول انتظامیہ علاقے کا کنٹرول سنبھالے ۔ اس مقصد کے لیے لیویز میں نئی آسامیاں منظور کی جارہی ہیں اور انہیں ضروری سازوسامان بھی مہیا کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بازار ذخہ خیل اور باڑہ کی ترقی کا منصوبہ سالانہ تر قیاتی پروگرام میں شامل کر دیا گیا ہے ۔ ملاگوری ماربل انڈسٹریل زون کی بہتری کے لیے بھی کام جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ باڑہ کو تیراہ اور جمرود کوچھپری سے ملانے کے لیے سڑکوں کی تعمیر کی منظوری بھی دی جاچکی ہے۔ ان منصوبوں پرجلد ہی کام بھی شروع ہو جائے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ خیبر ایجنسی میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ڈائریکٹر ایجوکیشن کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ نئی آسامیوں کے لیے فوری طور پر کارروائی مکمل کریں اور یقینی بنایا جائے کہ کوئی طالب علم داخلے سے محروم نہ رہے۔ صدر مملکت نے یقین دلایا کہ قبائلی عمائدین اور اراکین پارلیمنٹ کی مشاورت سے فاٹا اصلاحاتی کمیشن بھی جلد اپنا کام مکمل کرلے گا تاکہ نظام کی خرابیوں کو دور کر کے فاٹا کو ملک کے باقی علاقوں کے برابر لایا جاسکے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے قبائلی علاقوں میں نئی سڑکیں اور سپورٹس اسٹیڈیم قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا واحد راستہ یہی ہے کہ قبائل اور ان کے مشران حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اس مقصد کئے لیے قبائلی مشران اور عوام نے مانیٹرنگ کےلئے سریشتے تشکیل دے دیئے ہیں۔ صدر مملکت نے یقین دلایا کہ سریشتوں کو نہ صرف مضبوط بنایا جائے گا بلکہ مسائل سے نمٹنے کےلئے انہیں اختیار رات بھی دیئے جائینگے۔صدر مملکت نے اس امر پر مسرت اور اطمینان کا اظہار کیا کہ بے گھر افراد کی واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور صرف خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ون کے بعد تقریباً66 ہزار سے زائد خاندان واپس اپنے گھروں کو پہنچ چکے ہیں۔ صدر مملکت نے یقین دلایا کہ نئی زندگی شروع کرنے کےلئے حکومت انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے جرگہ کے لیے بیس لاکھ روپے کا بھی اعلان کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختون خواہ مہتاب عباسی نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں بسنے والے اقلیتوں کو ڈومیسائل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور جرگہ میں بھی اقلیتی برادری کو نمائندگی دی جائےگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…