اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

عدالت نے یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم کی گرفتاری کا حکم دے دیا

datetime 27  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( مانیٹرنگ ڈ یسک) مبینہ کرپشن کے الزامات ، عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ، نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ور امین فہیم کے 12 مقدمات کے چالان عدالت میں پیش کیے ، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ایف آئی اے ٹیم کو حکم جاری کیا ہے کہ انہیں 10ستمبر سے پہلے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے ،ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے دونوں سینئر رہنماﺅں پر کرپشن کے مختلف الزمات لگائے گئے جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں 50کروڑ روپے کی کرپشن کی ہے، کہا جارہا ہے کہ کرپشن کی رقم وزیراعظم کی تنخواہ کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی، سندھ کے اہم ترین عہدے پر تعینات شخصیت کے صاحبزادے کی آڈٹ کمپنی کے2 ڈائریکٹرزبھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں ، یوسف رضاگیلانی کے معتمد خاص اور سابق سیکریٹری وزیراعظم ہاؤس محمدزبیر سے کی جانے والی تفتیش کی روشنی میں ناقابل تردید شواہدکی موجودگی انتہائی مضبوط کیس تیارکیے گئے ہیں ، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی مالی اسکینڈل میں ایف آئی اے کراچی نے گذشتہ سال اہم کامیابیاں حاصل کی تھیں اورکاغذی کمپنیوں کے نام پر اربوں کی فریٹ سبسڈی حاصل کرنے کے الزام میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم کیخلاف درجنوں مقدمات درج کیے تھے۔تاہم بعد ازاں وفاقی حکومت کی مفاہمتی پالیسی آڑے آگئی اور ایف آئی اے کو تقریباً ایک سال تک بیشتر مقدمات میں حتمی چالان جمع کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، تاہم ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون شاہد حیات کی جانب سے اس سلسلے میں ایف آئی اے اور وزارت داخلہ کومسلسل یاددہانی کرائے جانے کے نتیجے آخرکارکچھ دن قبل ایف آ ئی اے کو حتمی چالان جمع کرانے کی اجازت دیدی گئی،

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…