شوال(نیوز ڈیسک)شوال میں پاک فوج کا زمینی آپریشن جاری ہے ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی جوانوں کا حوصلہ بڑھانے اور جاری آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے شمالی وزیرستان کے علاقہ شوال پہنچ گئے ہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ہر محاذ پر فوجی جوانوں کے ساتھ نظر آتے ہیں ، آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف اس وقت شوال میں دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے زمینی آپریشن کا جائزہ لے رہے ہیں۔ دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ لگانے کے ساتھ ساتھ اب شوال میں زمینی کارروائی بھی شروع ہو چکی ہے ، عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب اب آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ فضائی آپریشن کے ساتھ ساتھ زمینی کارروائی بھی موثر طور پر جاری ہے ، گزشتہ سال 15 جون سے شروع ہونے والے آپریشن میں اب تک تین ہزار دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ محاذوں پر جا چکے ہیں۔
آرمی چیف جوانوں کا حوصلہ بڑھانے شوال پہنچ گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
طالبہ فراڈ کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات
-
لائبہ اعجاز کو اعلیٰ تعلیم کا جھانسہ دینے والا گینگ گرفتار،نعمان، فاطمہ سرور اور عائزہ شامل
-
ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
-
وزیراعظم کی ہدایت ! بیرون ملک جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان



















































