پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

الیکشن ٹریبونل نے این اے 122کافیصلہ سنادیا،سردارایازصادق نااہل

datetime 22  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا۔عمران خان کی پیٹیشن منظورہوگئی ۔الیکشن ٹربیونل نے این اے 122میں دوبارہ الیکشن کافیصلہ سنادیااورسپیکرایازصادق نااہل ہوگئے ہیں اس کے ساتھ دوصوبائی نشتیں پربھی امیدوارنااہل ہوگئے ہیں ۔الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے این اے 122 کا فیصلہ لکھوانا شروع کر دیا۔ جج کاظم ملک کا کہنا تھا کہ مختصر نہیں تفصیلی فیصلہ آج ہی جاری کروں گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا سات بجے سے فیصلہ سنا دیا جائے گا۔ تفصیلی فیصلے کی تیاری کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکن آمنے سامنے آ گئے ہیں۔ الیکشن ٹربیونل کے باہر جہاں نون اور جنون کا آمنا سامنا ہوا وہیں کچھ مزے مزے کے نعرے بھی سننے کو ملے۔ لیگیوں نے آنکھیں مل مل کر رو عمران رو کی صدا بلند کی۔ کچھ نے شیراں دے پتر شیر باقی سارے ڈھیر کی روایتی صدا لگائی۔ پی ٹی آئی والے بھی پیچھے نہ رہے اور مک گیا تیرا شو ، گو نواز گو کے نعرے لگاتے رہے۔ مرد تو آپے سے باہر ہوئے ہی کئی خواتین بھی جذباتی ہو گئیں اور کارکن وقفے وقفے سے ایک دوسرے کے ساتھ الجھتے رہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…