بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

بھارت نے قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات منسوخ کر دی

datetime 21  اگست‬‮  2015 |

نئی دہلی(نیوزڈیسک) انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے پاک بھارت مشیر خارجہ کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات منسوخ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان طے شدہ منصوبے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ پاکستان کی جانب سے نئی طے شدہ شرائط پر آگے نہیں بڑھ سکتے۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سرکاری طور پر مذاکرات منسوخ کرنے کی تصدیق نہیں کی۔ واضع رہے کہ پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی اپنے بھارتی ہم منصب اجیت ڈوول کے ساتھ 23 اور 24 اگست کو نئی دہلی میں مذاکرات کا شیڈول طے تھا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر پر ایک قدم بھی پیچھے نہ ہٹنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا گیا تھا کہ حریت رہنماؤں سے ملاقات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان حریت رہنمائوں سے ملاقات پر بھارتی اعتراضات کو مسترد کرتا ہے۔ پاکستان حریت رہنمائوں کی مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات پر کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں بھارتی خفیہ اینجسی را کی کارروائیوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا جائے گا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے بھی بھارت کی طرف سے سرتاج عزیز کے دورہ بھارت میں حریت رہنمائوں سے ملاقات نہ کرنے کے مطالبہ پر کہا تھا کہ پاکستان حریت رہنماؤں سے ملاقات سے متعلق کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارت کی طرف سے سرتاج عزیز کو دورہ بھارت میں حریت رہنمائوں سے ملاقات نہ کرنے کے باضابطہ پیغام ملا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے پاک بھارت مشیر خارجہ ملاقات کے دوران کشمیری رہنمائوں سے ملاقات بارے بھارتی بہانہ بازویوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ حریت رہنماؤں سے ملاقات نہ کرنے کا مشورہ قبول نہیں ہے۔ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ بھارت مذاکرات سے انکار کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے۔ ہماری مہمان نوازی سے بھارت کو کیا خوف ہے؟۔ پرویز رشید نے کہا تھا کہ ہم بھارت کے ساتھ ہر مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں تاہم بھارت کھیل سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ مذاکرات کی گیند اب بھارت کے کورٹ میں ہے۔ انہوں نے واضع کیا کہ بھارت سے بات چیت کے لئے تیار ہیں لیکن پابندیاں قبول نہیں ہیں۔ اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا۔ حریت رہنماؤں سے ملاقات پاکستان کی روایت ہے۔ اگر بھارت مذاکرات ملتوی کرے گا تو دنیا اسے دیکھ رہی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…