ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

کراچی،اہم اجلاس ،نوازشریف کے سوال پرسب کو چپ لگ گئی،قائم علی شاہ پر بھی برس پڑے

datetime 20  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی،اہم اجلاس ،نوازشریف کے سوال پرسب کو چپ لگ گئی،قائم علی شاہ پر بھی برس پڑے،گورنرہاﺅس کراچی میںوزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے دوروان آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے رشید گوڈیل پر حملے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج واضح نہیں ہے، خراب کوالٹی کے کیمرے لگانے پر بھی ایکشن لیا جائے، کپتان تفتیش کا عمل بہتر بنائیں ورنہ ملزم رہا ہوتے رہیں گے۔ آپ نے کتنے ٹارگٹ کلرز کیخلاف چالان پیش کیا ،آئی جی سے وزیر اعظم کا سوال۔ آئی جی سندھ خاموش ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں آئی جی سندھ نے وزیر اعظم کو رشید گوڈیل پر حملے کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے سکیورٹی معاملات پر تحفظات ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج واضح نہیں ہے، خراب کوالٹی کے کیمرے لگائے گئے ہیں۔ وزیر اعلی سندھ ایکشن لیں۔ آئی جی نے بتایا کہ رشید گوڈیل پر ہونے والے حملے کی فوٹیج واضح کرنے کےلئے لندن بھیجی گئی ہے۔ نواز شریف نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ کراچی آپریشن سے مطمئن ہیں۔وزیراعلی قائم علی شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسپیشل پراسیکیوشن سروس شروع کی جائے۔ جب تک ناقص تفتیش چلتی رہے گی ملزم رہا ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو اچھا کام کرے گا اس کو انعام بھی دیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر نے بھی وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔ایک موقع پر آئی جی سندھ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں قتل و غارت اور بھتہ خوری کم ہوئی ہے جس پر وزیراعظم نے سوال داغا کہ آپ نے کتنے ٹارگٹ کلرز کیخلاف چالان پیش کیا جس پر آئی جی خاموش ہو گئے۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…