جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

نکیال اور گوئی سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے دو خواتین سمیت تین افراد زخمی

datetime 16  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد/کوٹلی(نیوز ڈیسک)بھارتی فورسز کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلااشتعال شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ نکیال اور گوئی سیکٹر پر فائرنگ سے دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔بھارتی افواج کی جارحیت کاسلسلہ جاری ہے۔نکیال سیکٹر پربھارتی فوج نے آج بھی شدید گولہ باری کی جس پرپاک فوج کی جانب سے بھی بھرپورجوابی کارروائی کی گئی۔ذرائع کیمطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب الصبح لائن آف کنٹرول پرنکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری کی گئی۔جس میں آبادی کونشانہ بنایا گیا،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بھارتی جارحیت کیبعد پاک فوج کیجانب سیبھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔گزشتہ روزبھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے2 اور شہری شہید اور 2خواتین سمیت 6? افراد زخمی ہوگئے ، نکیال سیکٹر کے گاؤں ڈیسی کے ایک گھر میں بھارتی گولہ گرا جہاں شادی کی تقریب جاری تھی، گولہ گرنے محمد شفیع موقع پر شہید ہوگیا جبکہ 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔ ادھر حاجی پیر سیکٹر میں خاتون بھارتی حارجیت کا نشانہ بن گئی اور 2 افراد زخمی ہوئے ، پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی فائرنگ کی جس سے دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں جبکہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 3? بھارتی شہری ہلاک ہوگئے۔ ادھر پاکستان نے بلااشتعال فائرنگ کی الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکومت اور اقوام متحدہ سے شدید احتجاج کیا۔ آ ئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے بھی بھرپورجوابی فائرنگ کی جس سیدشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…