بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

کراچی آپریشن سے امن وامان کی صورتحال بہترہوئی ہے، برطانوی ہائی کمشنر

datetime 15  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے کراچی آپریشن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ آپریشن سے امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے،الطاف حسین کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ایک انٹرویو میں برطانوی ہائی کمشنرفلپ بارٹن نے کہاکہ بیشتر ملاقاتوں میں کراچی کے تاجروں نے امن وامان کیلیے کیے جانے والے آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیاہے۔انھوں نے تصدیق کی کہ وزیر داخلہ چوہدری نثارسے الطاف حسین سے متعلق بات ہوئی تھی،بی بی سی پرایم کیو ایم کے حوالے سے نشر ہونے والی رپورٹ پرانھوں نے کہا کہ بی بی سی ایک عالمی ساکھ رکھنے والاادارہ ہے،وہ اس پرکوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔آپریشن ضرب عضب سے متعلق سوال پرفلپ بارٹن نے پاک فوج کے جوانوں کوسلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن دہشت گردی کے خاتمے کیلیے موثر ثابت ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…