جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

ملک بھر میں یوم آزادی انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

datetime 14  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے جب کہ اس موقع پر رات 12 بجتے ہی کراچی، لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 69 واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا جارہا ہے، دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا جب کہ مساجد میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ جشن آزادی کی مرکزی تقریب اسلام آباد کے کنوینشن سنٹر میں ہو رہی ہے جس میں صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ارشد محمود سمیت وفاقی وزرا، ممبران قومی اسمبلی، سینیٹرز اور غیر ملکی سفارتکاروں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز صدر ممنون حسین نے پرچم کشائی سے کیا۔ یوم آزادی کی مرکزی تقریب کے موقع پر اسلام آباد میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، وفاقی دارالحکومت کی اہم شاہراں پر پاک فوج کے دستے تعینات ہیں جب کہ موبائل فون سروس بھی معطل ہے۔کراچی میں بھی مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ مزار قائد پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ سمیت ممبران سندھ اسمبلی نے شرکت کر کے فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ لاہور میں بھی وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے مزار اقبال پر حاضری دی اور پرچم کشائی کی۔ وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے بھی صوبائی اسمبلی میں پرچم کشائی کی۔یوم آزادی کے موقع پر گلی گلی، کوچے کوچے میں آزادی کے جذبے سے سرشار شہریوں نے چراغاں کیا اور قوم پرچموں سے اپنے گھروں کو سجایا جب کہ 13 اگست کی رات 12 بجتے ہی کراچی، لاہور، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور اس موقع پر آسمان روشنیوں سے منور ہوگیا، ملک کے مختلف حصوں میں جشن آزادی کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں نوجوان، بوڑھے، بچے سب ہی ملی نغموں پر رقص کیا۔ یوم آزادی کے موقع پر کراچی سمیت دیگر شہروں میں منچلے رات کو سڑکوں پر نکل آئے اور یوم آزادی کا جشن منایا۔دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے ہ یہ دن خوشی ا بھی ہے، اللہ تعالی ے حضور سجدہ شر بجا لانے اور اس عہد و تازہ رنے ا بھی ہ ہم متحد اور یجان ہو ر ان مقاصد ے لئے جدوجہد رتے رہیں گے جن ے لئے پاستان حاصل یا گیا تھا۔ انہوں نے ہا ہ شاعر مشرق علامہ اقبال نے جنوبی ایشیا ے مسلمانوں کے لئے آزاد و خودمختار ریاست ا خواب دیھا ہے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے ولولہ انگیز تحری ے ذریعے اس خواب و تعبیر ی شل دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…