اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چین کے شہر تیانجن میں دھماکے سے ہلاک افراد کی تعداد 44 ہو گئی، 400 سے زائد زخمی

datetime 13  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چین کے شہر تیانجن کے پیٹرول اسٹوریج میں ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 44 ہو گئی جب کہ 400 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق تیانجن میں پیٹرول اسٹوریج کی جگہ پرزور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 44 ہو گئی جب کہ 400 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں فائر فائٹرز بھی شامل ہیں۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔چین کے زلزلے پیما مرکز کا کہنا ہے کہ پہلے دھماکے کی شدت 3 ٹن بارودی مواد کے پھٹنے کے برابر جب کہ دوسرے دھماکے کی شدت 21 ٹن باروی مواد کے برابر تھی۔ دھماکے کے باعث قریبی عمارتوں میں بھی آگ لگ گئی جنھیں فوری طور پر خالی کروا کر آگ بجھائی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی چین کے صوبے ہیبی میں بھی غیر قانونی آتش گیر مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…