بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

الطاف حسین نے استعفے واپس لینے کامعاملہ تحفظات دورکرنے سے مشروط کردیا

datetime 12  اگست‬‮  2015 |

لاہور/ لندن(نیوزڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین کا دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارلیمنٹ مسائل حل کرنے کے لئے ہوتی ہے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ ہمارے تمام اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے ممبران نے اپنی نشستوں سے استعفے دے دیئے ہیں لیکن اگر حکومت ہمارے تحفظات دور کر دے تو تمام استعفے واپس لے سکتے ہیں۔ کسی نے بات کرنی ہے تو میری ٹیم موجود ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے ایک ٹاک شو میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم نے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا معاملہ ہر سطح پر اٹھایا تاہم اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ کراچی آپریشن میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ نائن زیرو پر دو مرتبہ چھاپے مارے گئے لیکن ایک کریمنل بھی نہیں پکڑا گیا۔ رینجرز نے عزیز آباد کے قریب سے کی گئی گرفتاریوں کو نائن زیرو سے شو کیا۔ اگر کوئی کریمنل پارٹی میں تھا تو رینجرز والے بتاتے تو تعاون کرتے۔ رینجرز نے پریس ریلیز بھی جاری کی کہ ایم کیو ایم کے تمام سیکٹرز انچارج کو گرفتار کیا جائے گا۔ الطاف حسین نے کہا کہ چودھری نثار علی خان نے کہا تھا کہ کوئی ماورائے عدالت قتل اور کوئی گمشدہ نہیں ہوگا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے مانٹرینگ کمیٹی کا وعدہ کیا جو ابھی تک پورا نہیں ہوا۔ چودھری نثار نے آپریشن کی مانٹرینگ کمیٹی کیوں نہ بنائی؟ الطاف حسین نے کہا کہ میرا کبھی بھی کسی کریمنل سے تعلق نہیں رہا۔ اگر کوئی کریمنل نظر آیا تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علم میں لاؤں گا۔ اگر ہماری جماعت میں کوئی کریمنل ہے تو اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے تاہم جنہوں نے ہمارے کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا انہیں بھی قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے اپیل کی کہ ایم کیو ایم کے لاپتا کارکنوں کا بتایا جائے کہ وہ کہاں ہیں۔ اگر انہیں مار دیا گیا ہے تب بھی بتا دیا جائے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ میں ٹویٹ کے بدلے عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان کو دعا دیتا ہوں کہ دونوں میاں بیوی خوش رہیں کیونکہ دونوں کی نئی شادی ہوئی ہے۔ میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ شادی شدہ جوڑے کو چھوٹا عمران یا عمرانی دے۔ ایک سوال کے جواب میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ رابطہ کمیٹی اگر کہے گی تو ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے تاہم سٹیبلشمنٹ کے رویے کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔ اس سے قبل ایک بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ رینجرز کراچی میں ایمانداری سے آپریشن کرے تو بات ختم ہو جائے گی۔ آہستہ آہستہ ہمارے زخموں پر بھی مرہم لگے گی تو ہم بھی قریب آ جائیں گے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ میں خود بھی اپنی تقریرمیں خیال رکھوں گا کہ کوئی ایسی ویسی بات نہ ہو

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…