بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

استعفے ٰ منظور ہوگئے ، ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی، الطاف حسین

datetime 12  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)الطاف حسین نے استعفوں کے بعد ملکی اداروں کے ساتھ مصالحت کا فارمولا پیش کردیا ، نجی ٹی وی کے پروگرام میں دفاعی تجزیہ نگار شہزاد چودھری سے انہوں نے کہا کہ آپ ریٹائرڈ ہیں لیکن پھر بھی  آرمی چیف راحیل شریف سے بات کریں اور انہیں کہیں کہ وہ رینجر کو ٹھیک طرح سے آپریشن کرنے کی ہدایت کریں ، میں بھی اپنی طرف سے معاملات درست کرنے کی کوشش کرتا ہوں، کوشش کرونگا کہ اداروں کے خلاف کوئی ایسی ویسی بات نہ ہو ، اگر رینجر کسی کو بلاوجہ نہ مارے تو زخم بھر جائیں گے ۔ معروف صحافی سے گفتگوہوئے متحدہ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ اگر آپ حکم کریں تو استعفوں کا فیصلہ ابھی واپس لے لیتا ہوں, ان کا کہنا تھاکہ  برطانیہ نے برصغیر کو 3خطوں میں تقسیم کیا ، اگر یہ تینوں حصے ایک ہوتے تو آج ہم ہندوستان پر حکمران ہوتے ، مولانا مودودی ، سقراط اور الطاف حسین ایک ہی پیدا ہوتا ہے ، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی متحدہ کے ساتھ کی گئی غلطیاں اور وفاقی حکومت کا غیر مناسب رویہ ہمارے لیے تحفظات کا باعث بنا ہے ، استعفے دے دیے ہیں ، منظور بھی ہوگئے ہیں آپ اگر کہتے ہیں تو واپس لے لیتا ہوں ، الطاف حسین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ، یہ نہ الطاف حسین کی ملکیت ہے نہ نواز شریف کی بلکہ یہ اس ملک میں بسنے والے 20کروڑ عوام کا ملک ہے، ملک کو ترقی کی راہ پر دیکھنا چاہتا ہوں، ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے سوال پر ان کا جواب تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کا رویہ دیکھیں گے ، حصہ لینے یہ نہ لینے کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی ،دوسری طرف تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے ایم کیو ایم ضمنی الیکشن میں حصہ لے سکتی ہے اس طرح ان کا ووٹر تازہ دم ہوکر دوبارہ اپنے منتخب رکن اسمبلی میں بھیج سکتا ہے ، سیاسی خلا پیدا ہوگااس سے سیاسی بحران کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے ۔الطاف حسین نے کہا ہے کہ کراچی میں رینجرز نے آپریشن ایمانداری سے کیا تو آہستہ آہستہ ہمارے زخم دھل جائیں گے اور وہ بھی کوشش کریں گے ان کی وجہ سے اداروں کے وقار کو ٹھیس نہ پہنچے۔الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی کے استعفے منظور ہوگئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کے رویے کو دیکھ کر ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی، کسی بھی ملک میں فوج حاکم نہیں نوکر ہوتی ہے، رینجرز نے آپریشن ایمانداری سے کیا تو بات ختم ہوجائے گی اور آہستہ آہستہ ہمارے زخم بھر جائیں گے، زخموں پر مرہم لگے گی تو ہم بھی قریب آجائیں گے۔ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ پاکستان آصف زرداری، وزیر اعظم نواز شریف یا خود ان کی جاگیر نہیں، یہ ملک یہاں بسنے والے 20 کروڑ عوام کا ہے۔ نواز شریف اور آصف زرداری اس ملک کو بگاڑ ہی سکتے ہیں سنوار نہیں سکتے، وہ پاکستان کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، اس لئے انہوں نے ایسے طاقتور حاکم کی بات کی جو خود بھی ایماندار ہو ،اگر وہ بھی چور ہوں تو ان ہیں بھی لٹکا دیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…