اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے اراکین نے اگر بغیر کسی دباؤ کے استعفے دیئے تو قبول کر لوں گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اگر ایم کیو ایم کے اراکین استعفے لیکر آتے ہیں تو قانونی تقاضے پورے کروں گا اور ان سے فرداً فرداً تصدیق کروں گا کہ وہ استعفے کسی کے دباؤ میں آکر تو نہیں دے رہے، اگر وہ کہیں گے کہ وہ دباؤ کا شکار نہیں تو میں استعفے قبول کر لوں گا۔قبل ازیں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ دولت مشترکہ ممالک کی اسپیکرز کانفرنس کے اجلاس میں شرکت کرنا یا نہ کرنے کا فیصلہ بھارت نے کرنا ہے لیکن اگر بھارت نے شرکت نہ بھی کی تو کشمیر کے معاملے کو اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جمہوریت کا دور ہے اور چاہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کا فیصلہ وہاں کی عوام کی خواہش کے مطابق ہو۔
ایم کیو ایم کے اراکین نے بغیر دباؤ کے استعفے دیئے تو قبول کرلوں گا ،سپیکر قومی اسمبلی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج ایک ساتھ لگانے کا فیصلہ
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق



















































