وہاڑی(نیوزڈیسک) آخر وہ ہی ہوا جس کا ڈر تھا،کپتان نے اعلان کردیا،تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے 40 نکات کے جواب کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے اور الیکشن کمیشن نے مطمئن نہ کیا تو سڑکوں پر آنا مجبوری ہوگی۔ وہاڑی میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں جنگل کا قانون ہے، طاقتور طبقے نے سارے وسائل قبضہ کررکھے ہیں اور کمزور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کو اللہ نے بہت زرخیز بنایا اور کسان اپنے حقوق کے لیے آواز بلند نہیں کریں گے تو حکمرانوں کو ان کی فکر نہیں ہوگی جب کہ ہندوستان میں حکومتیں کسانوں سے ڈرتی ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ چین نے 20 سال میں 40 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا اور وہاں کی حکومت نے چھوٹے کسانوں کو سبسڈی دی جس سے غربت ختم ہوئی اور سب کو فائدہ ہوا، غربت ختم کرنا حکومت کی سب سے بڑی ذمہ داری ہوتی ہے آج سے 5 سال پہلے زمین سے کسانوں کو بہت کچھ ملتا تھا مگر اب مہنگائی کی وجہ سے کسانوں کے ہاتھ کچھ نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ووٹ کا تقدس بحال ہونے تک ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہوگے جب کہ تحریک انصاف نے الیکشن کا نظام بہتر کرنے کے لیے 2 سال لگائے کیوں کہ الیکشن کا نظام ٹھیک نہیں ہوگا تو عوام کے منتخب کردہ نمائندے ایوانوں تک نہیں پہنچ پائیں گے اور بلدیاتی نظام ٹھیک ہونے سے بھی کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے 40 نکات کے جواب کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے اور الیکشن کمیشن نے مطمئن نہ کیا تو سڑکوں پر آنا مجبوری ہوگی۔اس سے قبل تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے خطاب میں کہا کہ ہم آج کسانوں کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہیں اور ہر ضلع میں کسان کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا جب کہ کسان پنجاب کے ہر ضلع میں ڈی چوک بنا کر پر امن دھرنا دیں گے۔
آخر وہ ہی ہوا جس کا ڈر تھا،کپتان نے اعلان کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
عمان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری
-
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف
-
گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج ایک ساتھ لگانے کا فیصلہ
-
لائبہ اعجاز کو اعلیٰ تعلیم کا جھانسہ دینے والا گینگ گرفتار،نعمان، فاطمہ سرور اور عائزہ شامل



















































