منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

نواز شریف کا سیلاب سے متاثرہ علاقے عیسیٰ خیل میں بجلی کی معطلی پر سخت برہمی کا اظہار,واپڈا افسر کو سٹیج پر بلالیا

datetime 8  اگست‬‮  2015 |

میانوالی (نیوزڈیسک)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقے عیسیٰ خیل میں بجلی کی معطلی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے موقع پر موجود واپڈا افسر کو سٹیج پر بلالیا. آئندہ بجلی کی فراہمی کا نظام درہم برہم نہ ہونے کا وعدہ لیا ۔میانوالی کی تحصیل عیسیٰ خیل میں تقریب کے دور ان وزیر اعظم نے کہاکہ سیلاب کی صورتحال کے بعدبجلی کی فراہمی معطل ہے انہوںنے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اگر تین ,چار کھمبے گر بھی جائیں تو پورا نظام درہم برہم نہیں ہونا چاہیے انہوںنے کہاکہ پہلے تو کھمبے بھی نہیں گر نے چاہئیں اور افسوس ہے کہ کئی کئی دن بجلی کی سپلائی بند رہے واپڈا اس کا نوٹس لے یہاں پر جو خرابی پیدا ہوئی ہے اس کو فوری طورپر مرمت کرے اور سسٹم کو ٹھیک کرے خرابی پیدا نہیں ہونی چاہیے واپڈا کو عوام کے سامنے جوابدہ ہونا چاہیے اس موقع پر وزیر اعظم نے موقع پر موجود ایکسین کو سٹیج پر بلالیا ہے اور سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو جواب دیں ایسا کیوں ہوا ہے جس پر ایس ای نے جواب دیا کہ وہ بجلی کی فراہمی کی بحالی کےلئے کوشاں ہیں اور ہم نے بجلی کیلئے 500ملین خرچ کئے ہیں اور 500 ملین مزید بھی خرچ کرینگے جس پر وزیر اعظم نے ایس ای سے کہاکہ آپ عوام سے وعدہ کریں آئندہ ایسا نہیں ہوگا جس پر ایس ای نے عوام سے وعدہ کیا کہ آئندہ انشاءاللہ ایسا نہیں ہوگا وزیراعظم نے واپڈا حکام کو ہدایت کی کہ مستقبل میں ایسے مسائل سے بچنے کی حکمت عملی تیار کی جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…