جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

ایگزیکٹ نے5 سال میں30 ارب کا کالا دھن سفید کیا

datetime 7  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ) وفاقی تحقیقاتی ادارا ایف آئی اے ایگزیکٹ اسکینڈل کی مکمل تحقیقات کے بعد اس نتیجے پرپہنچا ہے کہ کمپنی بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔ایف آئی اے نے کمپنی کیخلاف فراڈکے علاوہ منی لانڈرنگ کے مقدمات درج کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ آئی ٹی کمپنی نے اندرون ملک اورآف شوربینک اکائونٹس کے ذریعے سالانہ تقریبا6ارب کا کالادھن سفیدکیا ہے۔ایف آئی اے نے5سال کی تقریباً 30 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت حاصل کر لیے ہیں ،ان ثبوتوں کی بنیاد پرایف آئی اے نے ایگزیکٹ کیخلاف منی لانڈرنگ کامقدمہ بھی درج کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔واضح رہے ملک کا سب سے بڑا آئی ٹی ہاس ہونے کی دعویدارکمپنی کیخلاف ایف آئی اے نے نیویارک ٹائمزکی رپورٹ کے بعد تحقیقات شروع کی تھی ۔رپورٹ میں دعوی کیا گیا تھا کہ ایگزیکٹ بین الاقوامی سطح پرمختلف یونیورسٹیوں کی جعلی ڈگریاں جاری کرنے میں ملوث ہے ۔ایف آئی اے نے کمپنی کے چیف ایگزیکٹیواورچنددوسرے ڈائریکٹرز کوحراست میں لے کر ابتدائی تفتیش شروع کی اور انھیں کراچی سے اسلام آباد منتقل کردیا تھا۔یہ افراد تفتیش کیلیے ریمانڈ پرایف آئی اے کے پاس ہیںجوان کے اصل کاروباراورغیرقانونی سرگرمیوں کوبے نقاب کرنے کیلیے تحقیقات کررہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…