منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

عمران خان کو بھاگنے نہیں دینگے،پیپلزپارٹی نے اعلان کردیا

datetime 5  اگست‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیدخورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس صرف باتیں ہی ہیں مستقبل کا کوئی منصوبہ نہیں اس لئے ایم کیوایم اورجے یو آئی (ف) بات کو سمجھیں اوراپنی تحاریک واپس لے کرپی ٹی آئی کو ایوان میں لے آئیں۔قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ سیاست میں بالغ النظری کا مظاہرہ کرنا چاہیے،ہمیں ایک دوسرے کا احترام کرنا چا ہیے، تحریک انصاف کے استعفے منظورنہ کیے جانا حکومت کا اچھا جذبہ ہے، عمران خان کے پاس باتوں کے علاوہ کچھ نہیں لیکن انہیں پارلیمنٹ میں لانا چاہیے۔ ایم کیوایم اورجے یو آئی (ف) بات کو سمجھیں اور پی ٹی آئی کو ایوان میں لے آئیں۔قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کے لئے غیر معمولی حالات تھے اسی لئے غیرمعمولی اقدامات کرنا پڑے، پارلیمنٹ جو فیصلہ کرتی ہے وہ صحیح ہوتا ہے، 18 ویں اور21 ویں آئینی ترامیم پرسپریم کورٹ کے فیصلے نے پارلیمان کے فیصلوں پرمہرلگائی ہے۔ وہ وقت گزرگیا جب ہم ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچا کرتے تھے، ریاست اور نظام کا مضبوط ہونا ملک کے لیے بہترہے۔ ہم ریاست کو اولین ترجیح دیتے ہیں، ریاست اور نظام کی مضبوطی اس ملک اور حکومت کے لئے بہتر ہے۔اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کی سیاست میں مستقبل کی کوئی پالیسی نہیں ، ان کے پاس سوائے لڑائی کے کوئی پروگرام نہیں، انہوں نے شادی توکرلی اب کونسا نیا پاکستان چاہئے، وہ عمران خان کو پارلیمنٹ سے بھاگنے نہیں دیں گے، ایوان میں لاکرچھوڑیں گے،تحریک انمصاف کے ارکان کو ہرگز ڈی سیٹ نہ کیا جائے اور اس کے ارکان کی 40 روز کی غیرحاضری کی چھٹی قبول کی جائے، اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمان اور ایم کیوایم اپنی تحاریک واپس لینے سے متعلق آج جواب دیں گے، جمہوریت کو بچانے کیلئے پیپلزپارٹی سب سے آگے ہوگی،اسی لئے کل ہم حکومت کے ساتھ تھے اور آج تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…