اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ کسی کی خیرات پر اسمبلی میں نہیں آئے عوام کے ووٹوں سے آئے ہیں ¾ حکومت کو چیلنج کرتا ہوں ہمارے استعفے قبول کرے ¾ہمیں اسمبلی میں جانے کی ضرورت نہیں ¾ الیکشن کمپین کےلئے تیار بیٹھے ہیں ¾پارٹی کے اندر کوئی قبضہ گروپ نہیں ¾ میڈیا کے سامنے پارٹی کی پگڑی اچھالنے کی اجازت نہیں دینگے ¾ پارٹی کے خلاف میڈیا کے سامنے بات کر نے والے کی رکنیت ختم کرینگے ¾ جنرل ضیاءکی گود میں پلکر لیڈر نہیں بنا ¾ اپنے پاﺅں پر کھڑا ہوکر پارٹی سربراہ بنا ¾ مجھ پر کوئی قبضہ نہیں کرسکتا ¾پارٹی الیکشن لڑکوئی شخص عہدہ حاصل کرسکتا ہے ¾ مولانا فضل الرحمن کے ضمیر کی قیمت ڈیزل کا پرمٹ اورایک وزارت کی مار ہے ¾ مسلم لیگ (ن)دوغلی پالیسی ترک کرے ¾ الطاف حسین کے بیان کے بعد ایم کیو ایم کو اسمبلی میں بیٹھ کر پی ٹی آئی کو اسمبلی سے نکالنے کے مطالبہ پر شرم آنی چاہیے ¾ الیکشن کمیشن کے ارکان ڈھیٹ بن کر بیٹھے ہیں ¾خط کے جواب کا انتظار ہے ¾ استعفے نہ دیئے تو سڑکو ں پر آئیں گے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن کے چیئر مین تسنیم نورانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ ہماری سویلین قیادت کی تسنیم نورانی سے میٹنگ ہوئی ہے تسنیم نورانی ہماری پارٹی کے الیکشن کمیشن کے ہیڈ ہیں ان کے پاس الیکشن کمیشن کی پوری ٹیم ہے جو چاروں صوبوں سے ہے عمران خان نے بتایا کہ انہیں اس وقت بنایا گیا جب جسٹس وجیہہ الدین نے فیصلہ کیا کہ ہمارے انٹرا پارٹی الیکشن میں خامیاں ہیں اور جسٹس وجیہہ الدین نے کہا تھا کہ پارٹی کے دوبارہ الیکشن کرائے جائیں اور ان کے فیصلے کے بعد ہم نے تسنیم نورانی کو الیکشن کمیشن کا ہیڈ بنایا ہے تسنیم نورانی نے اپنی ٹیم بنائی عمران خان نے بتایا کہ تسنیم نورانی سے ملاقات کے دور ان مختلف امورپر بات ہوئی ہے تسنیم نے جو کچھ سوچ رکھا ہے اس کے بارے میں ہمیں بریفنگ دی ہے ہم نے پرانے الیکشن کی غلطیوں سے کیا سیکھا اس پر بات ہوئی ہے تاکہ موجودہ الیکشن صحیح اور شفاف ہوں عمران خان نے کہاکہ ہم نے تسنیم نورانی سے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں جیسے ہی پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی الیکشن ختم ہوں اس کے بعد فوراً بعد ہماری پارٹی کے الیکشن ہوجائیں تاکہ ہم پارٹی کو وہ ادارہ بنا سکیں جو ہم پچھلے الیکشن میں نہیں بنا سکیں عمران خان نے کہاکہ پہلی مرتبہ کسی پارٹی نے الیکشن کروایا ہے اس میں غلطیاں ہونی تھیں تسنیم نورانی ساری غلطیوں کا جائزہ لے رہے ہیں ہم نورانی سے ٹائم ٹیبل کے حوالے سے بات کررہے تھے انہوںنے بتای اکہ ممبر شپ کپین تحریک انصاف الاﺅنس کریگی ¾ پچھلی بار ہم نے چار مرتبہ ممبر شپ کپین کی تھی جن میں ٹیلیفون ¾ ای میل ¾ پرچیاں شامل تھیں ہم نے سیکھا ہے کہ جب تک آپ کی ممبر شپ کپین ٹھیک نہ ہو اور ایک طریقے سے نہ ہو تو آپ کےلئے رولز بنانا مشکل ہوجاتا ہے ہمارے الیکشن رولز بھی ٹھیک نہیں تھے جس کی وجہ سے لوگوں کو اعتراضات ہوئے عنقریب نورانی صاحب بتائیں گے کہ ہم نے ممبر شپ کپین کیسے کرنی ہے ہم انتخابی فہرستیں بنائیں گی جیسے ہی بلدیاتی الیکشن ختم ہونگے انشاءاللہ پارٹی کے الیکشن کرائے جائینگے عمران خان نے بتایا کہ تحریک انصاف بہت بڑی پارٹی بن گئی ہے اور تمام لوگ عہدے چاہتے ہیں اور اس کےلئے ہم الیکشن کرائیں گی یہی میرٹ ہے ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ ہمیں پارٹی سے کہونگا کہ ہمیں اسمبلی میں جانے کی ضرورت نہیں ہے ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے بتایا کہ حکومت کو چیلنج کرتا ہے پی ٹی آئی کے استعفے منظور کرلے پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن)کے درمیان معاہدہ ہوا تھا کہ انکوائری کمیشن جو بھی فیصلہ دیگا اسے تسلیم کیا جائےگا اور اگر انکوائری کمیشن فیصلہ دیگا کہ منظم دھاندلی ہوئی ہے تو دوبارہ الیکشن کرائیں گے اور اگر انکوائری کمیشن نے کہا زیادہ ترانتخابات ٹھیک ہوئے ہیں اور ہم نے فیصلہ قبول کیا ہے اور ہم اسمبلی میں چلے گئے ہیں خیبر پختون خوا میں جہاں دوبارہ بلدیاتی الیکشن ہوا وہاں ساری جماعتیں ہمارے خلاف تھیں اور تحریک انصاف نے سب کو ہرایا ہے مجھے موقع دیں میں تو الیکشن کپین کےلئے تیار بیٹھا ہوں میں کسانوں اور مزدورں کے پاس جانے کےلئے تیار ہوں عمران خان نے کہاکہ ہم کسی کی خیرات پر اسمبلی میں نہیں جاناچاہتے عوام کے ووٹوں سے اسمبلی میں آئے ہیں ایک اور سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ ابھی ہماری پارٹی کا آئین تیار ہورہا ہے اس کے بعد فیصلہ ہوگا کہ صدر کا عہدہ رہنا چاہیے یا نہیں پارٹی الیکشن تک عبوری آئین بنائیں گے اور بعد منتخب عہدیدار اس کی توثیق کریں گے ایک اور سوال کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ پارٹی کے اندر کوئی قبضہ گروپ نہیں ہے پارٹی کا چیئر مین عمران خان ہے اور پراناآئین مجھے اجازت دیتا ہے کہ میں اپنی ٹیم کا خود انتخاب کروں ۔عمران خان کوئی بھولہ بھولا انسان ہے ؟یا جنرل ضیاءکی گود میں پلنے والا لیڈر بنا ہے ¾کیا عمران خان کی والدہ وزیر اعظم تھی ¾ یا بیوی وزیر اعظم رہی ہو میں تو اپنے پاﺅں پر کھڑا ہو کر آیا ہوں پارٹی کو میں نے بنایا ہے مجھ پر کوئی قبضہ نہیں کرسکتا ہے قبضہ گروپ کی بات کر نے والے پوزیشن چاہتے ہیں الیکشن ہونگے اور الیکشن لڑکر کوئی بھی اوپر آسکتا ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ دنیا میں کسی بھی پارٹی میں اجازت نہیں کہ وہ باہر جا کر میڈیا کے سامنے پارٹی معاملے ڈسکس کرے ۔دنیا کی ڈیمو کریٹک پارٹی میں اجازت نہیں کہ کوئی پارٹی کے اندرونی معاملے میڈیا کے سامنے اٹھا کر پارٹی کو بد نام کرے یا کسی کی پگڑی اچھالیں انہوں نے خبر دار کیا کہ کسی نے بھی پارٹی کے خلاف میڈیا پر بات کی اس کی فوری طورپر ممبر شپ ختم کی جائیگی ایک اور سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ کونسی پارٹی ہے جس میں دھڑے بندیاں نہیں ہیں مسلم لیگ (ن)میں بھی دھڑے بندیاں ہیں لیکن وہ میڈیا پر نہیں جاتے انہوںنے کہاکہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ میرٹ کا سسٹم ہونا چاہیے ہم نے پارٹی میں نو ماہ الیکشن کرائے عمران خان نے کہاکہ کہا گیا ہے پارٹی الیکشن میں پیسہ چلا ہے سینٹ کا ان ڈائریکٹ الیکشن ہوتا ہے جس میں پیسہ چلتا ہے ہم نے غلطیوں سے سیکھا ہے جو بھی اوپر آنا چاہتا ہے الیکشن لڑ کر سکتا ہے انہوںنے کہاکہ جیسے ہی ممبر شپ کپین چلائیں گے ہم سب سے پہلے خیبر پختو نخوا میں الیکشن کرائےنگے ایک اور سوال کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)دو غلی پالیسی اختیار نہ کرے اسحاق ڈار کے کہنے پر ہم اسمبلی میں واپس گئے مسلم لیگ (ن)کے ایک درباری نے میرے خلاف زبان استعمال کی وزیراعظم نواز شریف بھی بیٹھے ہوئے تھے کیا یہ دوغلا پن نہیں تو اور کیا ہے ؟ایک طرف آپ اسمبلی میں آنے کی دعوت دیتے ہیں اور دوسری طرف ہمارے خلاف زبان ا ستعمال کرتے ہو۔انہوںنے کہاکہ آپ کوئی تہذیب اور کوئی کر دار ہے کہ آپ دوغلی پالیسی اختیار نہ کریں انہوںنے کہاکہ فضل الرحمن حکومت کا اتحادی ہے وہ ایک منسٹری کی مار ہے فضل الرحمان کی یہ جرات ہے کہ وہ آپ کی بات نہ مانے ۔خیبر پختون خوا میں مولانا فضل الرحمن کو بلدیاتی انتخابات میں بڑی مار پڑی ہے فضل الرحمن اور ایم کیو ایم کو بڑا جمہوریت کا شوق ہے انہوںنے کہاکہ الطاف حسین نے جو باتیں کی ہیں اس کے بعد ایم کیو ایم کے ارکان کو اسمبلی میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے مولانا فضل الرحمن کے ضمیر کی قیمت ڈیزل کا پرمٹ ہے عمران خان نے کہاکہ نواز شریف پرمنی لانڈرنگ کے الزامات ہیں مولانا فضل الرحمن کو اس وقت جمہوریت نظر نہیں آتی نواز شریف پر الزام ہے کہ آئی ایس آئی سے پیسہ لیا ہے اس وقت جمہوریت کو کوئی فکر نہیں ہے عمران خان نے کہاکہ ہم کسی کی خیرات پر اسمبلی میں نہیں آئے آپ نے باہر نکالنا ہے تو فیصلہ کریں ہمیں اسمبلی میں جانے کی کوئی ضرورت نہیں انہوںنے کہاکہ ہم الیکشن کی کمپین کرینگے ایک اورسوال پر عمران خان نے کہاکہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن باقی الیکشن کمیشن کے ارکان شفاف الیکشن کرانے میں فیل ہوگئے ہیں اس کے بعد سپریم کورٹ کے جوڈیشل کمیشن اپنی رپورٹ میں کہتی ہے کہ الیکشن کمیشن فیل ہوگیا ہے اور یہ ڈھیٹ بن کر بیٹھے ہوئے ہیں ان میں کوئی اخلاقی جرات نہیں ہے آٹھ آٹھ لاکھ ہر ماہ تنخواہ مل جاتی ہے اور انہوںنے جو بلدیاتی الیکشن خیبر پختون خوا میں کیا ہے اس سے ہمیں نقصان ہوا ہے اگر یہ الیکشن ٹھیک کرالیتے تو تحریک انصاف کا وو ٹ بینک اور بڑھ جانا تھا انہوںنے کہاکہ فوج کے نیچے جو الیکشن ہوا ہے اس سے تحریک انصاف کا ووٹ بینک بڑھا ہے 2013کا الیکشن کرانے والے ارکان کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں رہا انہیں استعفیٰ دینا چاہیے انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد ہم نے خط لکھا ہے جس کے جواب کا انتظار ہے اس کے بعد فیصلہ کرینگے کہ ہم سڑکوں پر نکلیں گے ۔انہوں نے سوال کیا کہ بھارت میں کسی پارٹی پر الزام لگے کہ اس نے آئی ایس آئی سے پیسے لئے ہیں پھر اس پارٹی کا سربراہ کہے کہ پاکستان بھار ت میں آکر میری مدد کرے کیا وہ بھارت میں پارٹی چلے گی کتنے منٹ چلے گی ؟لوگ پکڑ کر جیلوں میں ڈالیں گے یہ بیان الطاف حسین نے پہلی بار نہیں دیا بھارت میں جا کر کہہ ہے کہ پاکستان کا بننا سب سے بڑا ظلم ہوا الطاف حسین کی پارٹی کو شرم نہیں آتی کہ اسمبلی میں بیٹھ کر کہتی ہے تحریک انصاف کو اسمبلی سے باہر نکالو۔
پھر سڑکوں پر آنے کی تیاریاں،عمران خان نے حکومت کو چیلنج کردیا

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
معروف ماڈل نے کرکٹر عماد وسیم کا گھر تباہ کردیا،اہلیہ کےساتھ راہیں جدا
-
پاکستانی پاسپورٹ میں اہم تبدیلی کرالیں ورنہ بیرون ملک نہیں جاسکیں گے
-
دو بھائیوں کی ایک دلہن سے شادی،بھارت میں انوکھا واقعہ
-
پاکستانی پاسپورٹ میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا
-
سعودی عرب کے سلیپنگ پرنس الولید بن خالد انتقال کرگئے
-
ٹک ٹاکر سمبل ملک کی مبینہ غیر اخلاقی ویڈیو لیک
-
سوشل میڈیا اسٹار نائلہ راجہ کاعماد وسیم کیساتھ تعلقات پر وضاحتی بیان
-
سندھ طاس معاہدہ معطلی؛ بھارتی اقدام نے عالمی سطح پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ٹرین سروسز شروع ؟ بڑی خوشخبری آگئی
-
غیرت کینام پر خاتون، مرد کے سفاکانہ قتل کی لرزہ خیز وڈیو وائرل، سپریم کورٹ ...
-
بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گولی مارنے ...
-
مون سون کا چوتھا سپیل: پنجاب بھر میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
معروف ماڈل نے کرکٹر عماد وسیم کا گھر تباہ کردیا،اہلیہ کےساتھ راہیں جدا
-
پاکستانی پاسپورٹ میں اہم تبدیلی کرالیں ورنہ بیرون ملک نہیں جاسکیں گے
-
دو بھائیوں کی ایک دلہن سے شادی،بھارت میں انوکھا واقعہ
-
پاکستانی پاسپورٹ میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا
-
سعودی عرب کے سلیپنگ پرنس الولید بن خالد انتقال کرگئے
-
ٹک ٹاکر سمبل ملک کی مبینہ غیر اخلاقی ویڈیو لیک
-
سوشل میڈیا اسٹار نائلہ راجہ کاعماد وسیم کیساتھ تعلقات پر وضاحتی بیان
-
سندھ طاس معاہدہ معطلی؛ بھارتی اقدام نے عالمی سطح پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ٹرین سروسز شروع ؟ بڑی خوشخبری آگئی
-
غیرت کینام پر خاتون، مرد کے سفاکانہ قتل کی لرزہ خیز وڈیو وائرل، سپریم کورٹ بار کا سزا کا مطالبہ
-
بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گولی مارنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا
-
مون سون کا چوتھا سپیل: پنجاب بھر میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی
-
چین نے براہماپترا دریا پر ڈیم بنانا شروع کر دیا، بھارت میں کھلبلی مچ گئی
-
رشتے سے انکار پر ملزم نے ماموں کی بیٹی کو قتل کردیا