پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک، اسحاق ڈار کا مخالفت کا اعلان

datetime 3  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کے خلاف ڈی سیٹ کی تحریک واپس لینے کی یقین دہانی کرادی۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی یقین دہانی کے بعد امید ہے کہ جے یو آئی (ف) پی ٹی آئی کے خلاف اپنی تحریک واپس لے لے گی تاہم اسمبلی میں تحریک لائی بھی گئی تو (ن) لیگ کی جانب سے اس کی مخالفت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) چاہتی ہے کہ یہ تحاریک واپس لی جائیں اور تحریک انصاف اسمبلی میں اپنا کردار ادا کرے۔واضح رہےکہ ایم کیوایم اور جے یو آئی (ف) نے تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں ڈی سیٹ کرنے کے لیے تحاریک پیش کرنے کا اعلان کیا تھا جسے وزیراعظم نوازشریف نے بھی واپس لینے کی اپیل کی تھی جب کہ مولانا فضل الرحمان اور الطاف حسین نے ٹیلی فونک گفتگو میں تحریک پر مشترکہ مؤقف اپنانے پر اتفاق کیا تھا۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…