پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی اندرونی اور سرحدی صورتحال پر تبادلہ خیال

datetime 3  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو زڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں ملکی اندرونی و بیرونی سرحدی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم ہاو¿س میں وزیراعظم نواز شریف اور سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات ہوئی جب کہ ملاقات کے دوران وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا جب کہ ملک کی اندرونی اور سرحدی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس سے قبل آرمی چیف نے انسداد منشیات کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اس موقع پر ڈی جی اے این ایف نے جنرل راحیل شریف کو منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری آپریشن سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منشیات سے حاصل ہونے والی رقم دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہورہی ہے جس سے نمٹنے کے لئے مزید سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ آرمی چیف نے 15-2014 میں ریکارڈ منشیات پکڑنے پر اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارکردگی کو سراہا اور شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…