بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

الطاف حسین نے بھارت، اقوام متحدہ اور نیٹو سے مدد کی بات نہیں کی، فاروق ستار

datetime 3  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ الطاف حسین نے بھارت، اقوام متحدہ اور نیٹو سے مدد کی بات نہیں کی اور ان کی تقریر آئین سے متصادم نہیں۔رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے اپنی تقریر کے دوران بھارت سے کسی بھی قسم کی مدد اور مداخلت کی بات نہیں کی اور ان کی تقریر آئین سے متصادم بھی نہیں جب کہ وہ مہاجروں کے حقوق کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم کو الگ نہیں کیا جاسکتا، لندن میں کیس 5 سال سے چل رہا ہے تو کیا الطاف حسین ایسی باتیں 5 سال سے کر رہے ہیں۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی میں جاری آپریشن کا رخ ایم کیو ایم کی جانب موڑ دیا گیا ہے، ہماری کہیں شنوائی نہیں ہورہی ہم جائیں توکہاں جائیں؟ انصاف نہیں ملے تو بتائیں ہم کیا کریں، ہمیں بتایا جائے کہ غیرجانبدارانہ تحقیقات کون کرائے گا؟ حکومت خود فیصلہ کرے کہ کس سے تحقیقات کرائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا وجود اور مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا گیا جب کہ ہمارے 40 کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی اور150 جبری طور پر لاپتہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…