بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

ستمبر میں نریندر مودی اور نواز شریف میں ملاقات کا امکان ہے،بھارتی اخبار

datetime 1  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک )بھارتی اخبار’’ اکنامک ٹائمز‘‘ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نیویارک میں ستمبر میں پاکستانی ہم منصب نواز شریف سے ملاقات کر سکتے ہیں۔اخبار لکھتا ہے کہ بھارت اور پاکستان نیو یارک میں رواں برس ستمبر میں وزرائے اعظم نریندر مودی اور نواز شریف کے درمیان ممکنہ ملاقات کے بعداہم معاملات پر باضابطہ مذاکرات کے آغاز کا امکان ہیں۔ستمبر میں دو نوں وزرائے اعظم کے دمیان ملاقات اور باضابطہ مذاکرات( اسٹرکچرڈ ڈائیلاگ )کے آغازکا انحصارقومی سلامتی کے مشیروں ( این ایس اے) کی سطح کے مذاکرات کے ساتھ ساتھ بی ایس ایف اور پاکستان رینجرز کے ڈائریکٹر جنرل کے مابین مذاکرات کی کامیابی پر ہے جن پراوفا میں مودی اور نواز شریف کے درمیان ملاقات میں اتفاق کیا گیا۔اخبار کے مطابق با ضابطہ مذاکرات شروع کرنازیادہ آسان ہے۔اوفا میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی ملاقات کے بریک تھروکے بعد دونوں اطراف سے بیانات کیسلسلے نے ماحول خراب کردیا جن میں سرحد پر فائرنگ کے واقعات اوردہشت گردانہ حملوں میں ملوث کے الزامات شامل ہیں۔ اخبار کے مطابق حکام کا کہنا ہے حملو ں کا مقصد اگست میں دہلی میں پہلے سے طیقومی سلامتی کے مشیروں ( این ایس اے) کی سطح کے مذاکرات کو خراب کرنا ہے۔پاکستان میں کچھ طاقتیں نوازشریف کی امن کوششوں کی مخالف ہیں۔حکومت پہلے ہی واضح کرچکی ہیکہ اے کے ڈوول اور سرتاج عزیز کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کوئی بھی رکاوٹ تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل کو پٹری سے اتاردے گی۔خدشات موجود ہیں کہ دہشت گرد گروہ اور دیگر عناصر مفاہمت کے عمل میں خلل ڈالنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…