بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی کے شہریوں کو ان کا روشنیوں کا شہر واپس مل رہا ہے، پرویزرشید

datetime 31  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہورہی ہے اور یہ مستقل طور پر قائم رہیں گی جب کہ اس کا پورا کریڈٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ وزیراعظم نوازشریف کی ترجیحات میں شامل ہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کی بدولت ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں یہاں کی تجارتی سرگرمیاں مکمل بحال ہوچکی ہیں اور امن والا کراچی اب ہمیں واپس مل رہا ہے جب کہ یہاں کے لوگ اب بے خوف ہوکر سڑکوں پر چلتے ہیں۔پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پر امن ملک بن چکا ہے، ہماری درسگاہیں، عبادتگاہیں، پارک اور مارکیٹیں اب محفوظ رہیں گی اور یہ رونقیں اب کراچی سمیت پورے ملک میں مستقل طور پر بحال رہیں گی جب کہ اب دہشت گردوں کے حملوں کے بجائے ان کی گرفتاریوں کی خبریں آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے درمیان جوڈیشل کمیشن پر ایک معاہدہ ہوا تھا اور ہم اسی معاہدے کی پاسداری کررہے ہیں جب کہ وزیراعظم نوازشریف نے سب جماعتوں سے درخواست کی اور ایک کمیٹی بھی بنائی جو جے یو آئی اور ایم یو ایم سے مذاکرات کرکے ان کو تحریک انصاف کے خلاف تحاریک واپس لینے کے لیے قائل کررہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ دھرنوں کے پیچھے فوج کے ملوث ہونے کی بات سب سے پہلے تحریک انصاف کے سابق صدر جاوید ہاشمی اور اس کے بعد شاہ محمود قریشی کے بھائی نے کی جب کہ اس حوالے سے ہم نے کوئی بات نہیں کی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…