بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان نے بھارتی وزیر داخلہ کے الزامات یکسر مسترد کر دیئے

datetime 30  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے راجیہ سبھا میں الزامات پر پاکستان نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کہتے ہیں کہ بھارتی وزیر داخلہ کا بیان خطے کے امن اور سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ گرداسپور واقعہ میں ملوث افراد کا تعلق پاکستان سے جوڑنے کا بیان افسوسناک ہے۔ حملے کے فوری بعد پاکستان نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی لیکن اس کے باوجود بھارتی میڈیا اور سرکاری حکام نے الزام تراشی کی روش برقرار رکھی۔ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔ بھارت کو بھی الزام تراشیوں سے گریز کرنا چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ کسی بھی دہشتگردی میں پاکستان کو ملوث کرنے کا سلسلہ بھی بند ہونا چاہیے۔ واضع رہے کہ بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے الزام لگایا تھا کہ گورداسپور واقعہ میں ملوث حملہ آور دریائے راوی کے ذریعے بھارتی حدود میں داخل ہوئے۔ خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے پہلے دلیل دی گئی تھی کہ حملہ آور کشمیر سے بھارت میں داخل ہوئے، پھر سننے میں آیا کہ حملہ آور شکر گڑھ سے بھارت میں داخل ہوئے اور ان کے پاس چینی اسلحہ سمیت جی پی ایس آلات بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…