بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

”کپتان “کی نئی اننگز شروع،جرم کیا ہے تو سزا بھی دو،دھماکہ دار اعلان

datetime 30  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے 2013 کے عام انتخابات کے ریٹرننگ افسران اور پولنگ عملے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔چیف الیکشن کمشنرسرداررضا خان کو بھیجے گئے خط میں عمران خان نے کہا ہے کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ نے ریٹرننگ افسران کو بے نقاب کردیا ہے، رپورٹ کی روشنی میں آراوز اور انتخابی عملہ قوم کےمجرم ثابت ہوچکےہیں، انتخابی عمل میں غفلت برتنے والے آر اوز اوردیگرعملے کو 2 سال قید ہوسکتی ہے اور قانون کے مطابق چیف الیکشن کمشنر آراوزکے خلاف فوجداری کارروائی کرنے کے پابند ہیں اس لئے وہ ہنگامی طورپراس نازک قومی معاملے پراپنے مؤقف سے آگاہ کریں۔دوسری جانب لاہورمیں سینئر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن نے کام ادھورا چھوڑدیا جس کا انہیں دکھ ہے کیونکہ کمیشن کو کام مکمل کرنا چاہئے تھا لیکن ہم نے کھلے دل سے اس کا فیصلہ قبول کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کاالزام لگانے والوں کی تسلی کے لیے خیبرپختونخوا میں ری پولنگ کرائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…