بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

جے یو آئی کا تحریک انصاف کے خلاف قرارداد واپس نہ لینے کا فیصلہ

datetime 30  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) جمیعت علماء اسلام(ف) کا پارلیمانی اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوا۔ ذرائع کے مطابق 2 گھنٹے زائد جاری رہنے والے اجلاس میں تحریک انصاف کے خلاف قرارداد واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے خلاف قرارداد واپس لینے کی وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کی درخواست کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد جے یو آئی کے قومی اسمبلی و سینیٹ اراکین نے متفقہ طورپر قرارداد واپس نہ لینے کے فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے سے آج وزیر اعظم کو آگاہ کر دیا جائے گا۔ اجلاس میں مولانا غفورحیدر، نعیمہ کشور، حافظ حمداللہ، آسیہ ناصر، مولانا عطالرحمان اور شاہدہ اخترعلی سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔ جمیعت علماء اسلام کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان 40 دن سے زائد ایوان سے غیر حاضر رہے اس لیے وہ آئینی طور پر اپنی نشستیں کھو چکے ہیں۔ استعفیٰ دینے کے بعد پی ٹی آئی ارکان کا ایوان میں آنے کا کوئی جواز نہیں بنتا –

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…