بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کرسکتے، پاکستان

datetime 30  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا ہے کہ ملا عمر کی ہلاکت کے حوالے سے مختلف افواہیں زیر گردش ہیں لیکن خبر کی تحقیق کے بغیر تصدیق یا تردید نہیں کر سکتے۔صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان برادر پڑوسی ملک ہیں، افغانستان میں امن مذاکرات کی حمایت جاری رکھیں گے اور خواہش ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے امیر ملا عمر کی ہلاکت سے متعلق پہلے بھی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں، ملا عمر کی ہلاکت سے متعلق افواہوں کا جائرہ لے رہے ہیں، جیسے ہی تصدیق ہوئی تو میڈیا کو آگاہ کردیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی صوبے پنجاب کے شہر گورداسپور پولیس اسٹیشن پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پاکستان خود بھی دہشت گردی کا شکار ہے، گورداسپور واقعہ کے بعد پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارتی پنجاب کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے ورکنگ باو¿نڈری پر معاہدوں کی خلاف ورزی پر تشویش ہے اور پاکستان اپنے قومی مفاد میں تمام تر اقدامات اٹھائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…