منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

دہشت گردوں کو کہیں بھی دوبارہ منظم نہیں ہونے دیں گے، جنرل راحیل شریف

datetime 29  جولائی  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو کہیں بھی دوبارہ منظم ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل راحیل شریف کا اٹلی میں سینٹر آف انٹر نیشنل اسٹڈی روم میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا جس کے حوصلہ افزاءنتائج ملے ہیں، دہشت گردوں کو کہیں بھی دوبارہ منظم نہیں ہونے دیا جائے گا، پاکستان بیرون دنیا میں بھی امن کو یقینی بنائے گا۔جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے سے علیحدہ نہیں رہ سکتے، دونوں ممالک کا امن و استحکام ایک دوسرے سے منسلک ہے، پاکستان اور افغانستان کی منزل ایک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لئے کردار ادا کرتا رہے گا اور پڑوسی ملک میں امن کے لئے پر امید ہیں۔ عالمی برادری بھی افغان امن عمل میں پاکستانی کردار کو سراہتی ہے جب کہ پائیدار امن کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…