منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر پی ٹی آئی گروپ بندی کا شکار

datetime 29  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوزڈیسک)انکوائری کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد تحریک انصاف دھڑے بندی کا شکار ہوگئی ، ایک درجن سے زائد پی ٹی آئی ایم این ایز نے رپورٹ پر قیادت کی طرف انگلی اٹھا دی۔تفصیلات کے مطابق میدان سیاست میں کل جو حلیف تھے آج وہ حریف بنے نظر آتے ہیں ، انکوائری کمیشن رپورٹ آنے کے بعد ایک درجن سے زائد پی ٹی آئی ایم این ایز نے رپورٹ پر قیادت کی طرف انگلی اٹھا دی۔ذرائع کے مطابق ایم این ایز نے استفسار کیا ہے کہ قیادت بتائے دھاندلی اور پی ٹی آئی کو ہرانے کی بات کس نے کی۔ پی ٹی آئی ایم این ایز نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ عمران خان انتخابات کے دوران ہسپتال میں تھے انہیں خبریں کس نے دیں؟عمران خان کو کس نے کہا کہ وہ جیت گئے تھے اور انہیں سازش کے تحت ہرایا گیا۔سوال اٹھانے والے ایم این ایز کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور شیخ رشید نے عمران خان کو دھرنے پر اکسایا۔تحریک انصاف کو احتجاج اور دھرنوں سے کیا حاصل ہوا اور یہ کہ دھاندلی کا اتنا شور مچانے کے باوجود ثبوت فراہم کیوں نہیں کیے جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…