منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

چترال میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ، 59 ٹن راشن تقسیم، کئی سڑکیں بحال کر دیں

datetime 29  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ، آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرین میں اب تک 59 ٹن راشن تقسیم کیا جا چکا ہے ، کئی سڑکیں بھی بحال کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق قدرتی آفات کا سامنا ہو یا ملک کے باسیوں کو کوئی اور مشکل درپیش ، ملی جذبے سے سرشار پاک فوج ہر وقت اپنے شہریوں کی مدد کے لیے ہمہ تن گوش نظر آتی ہے۔چترال کی ±پر فضا وادیوں کو سیلاب نے آن گھیرا تو پاک فوج کے جوان بے یارومدد گار متاثرین کی آواز بن گئے اور امدادی کاموں میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا چترال میں ریلیف ریسکیو آپریشن جاری ہے ، اب تک 59 ٹن راشن سیلاب متاثرین میں تقسیم اور 903 افراد کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے متاثرہ علاقوں سے نکالا جا چکا ہے۔چترال سکاو¿ٹس ہسپتال میں میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا ہے ، آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 1178 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ چترال سکاو¿ٹس کی جانب سے روزانہ پانی کے چار ٹینکرز 12 ہزار لیٹر صاف پانی کیا جا رہا ہے۔سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی کا کام بھی جاری ہے جس کے تحت ریشن اور بونی گلگت بلتستان میں سڑکیں بحال کر دی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…