پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

نیب افسران نے کام نہیں کرنا تو ہمیں بتا دیا جائے پھرہم آرڈر پاس کریں گے , سپریم کورٹ

datetime 25  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے نیب حکام کی طبیعت صاف کردی۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے کرپشن کے 150 میگا کرپشن کیسز اور قومی احتساب بیورو کی کارکردگی کے حوالے سے مقدمہ میں نیب سے ایک ہفتے کے اندراپنی پرفارمنس، ویب سائٹ کی اپ گریڈیشن ،مقدمات کی ڈاکومنٹیشن اور شفافیت سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب افسران نے کام نہیں کرنا تو ہمیں بتا دیا جائے پھرہم آرڈر پاس کریں گے۔ جمعہ کو جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پرلاءاینڈ جسٹس کمیشن کے سیکرٹری سرورخان نے نیب کی کارکردگی کے حوالے سے پیشرفت کی رپورٹ پیش کی اوربتایا کہ نیب نے اپنی پرفارمنس، ویب سائٹ کی اپ گریڈیشن ،مقدمات کی ڈاکومنٹیشن اور شفافیت سے متعلق کئی اقدامات اٹھائے ہیں اورمزید اقدامات کئے جارہے ہیں۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے جائزہ لینے کے بعد رپورٹ کوغیرتسلی بخش قراردیا اورکہا کہ نیب بتائے کہ عدالت کوکرپشن کے کیسوں میں وصول کئے گئے 262 ارب روپے کی تفصیلات کیوں نہیں دی جارہیں اور اصل صورتحال کیوں نہیں بتائی جارہی، اگرنیب نے واقعی کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے توعوام سے کیوں چھپایاجارہاہے، چھ ماہ میں رپورٹ کیوں تیار نہ ہو سکی۔جسٹس جواد نے کہاکہ اگرنیب افسران نے کام نہیں کرنا تو ہمیں بتا دیا جائے پھرہم آرڈر پاس کریں گے بعد ازاں سماعت ایک ہفتے کےلئے ملتوی کر دی گئی



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…