پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان پیپلزپارٹی کا موقف جوڈیشل کمیشن لےجاتے تو نتیجہ مختلف ہوتا، خورشید شاہ

datetime 25  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اگر پیپلزپارٹی کا موقف جوڈیشل کمیشن کے سامنے لے جاتے تو نتیجہ مختلف ہوتا تاہم انہیں کسی سے معافی مانگنے کی ضرورت نہیں۔موسم کی خرابی کے باعث دورہ چترال ملتوی ہونے کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے متعلق عمران خان کو پارلیمنٹ میں آکر بات کرنی چاہیئے، انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنا عمران خان کا حق تھا اس لئے انہیں جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد کسی سے معافی مانگنے کی ضرورت نہیں اور ہم دعا گو ہیں کہ عمران خان سیاست میں واپس آجائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے چترال جانےکا رسک لیا تھا لیکن موسم کی خرابی کے باعث نہیں جا سکے،سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کے ورثا کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اورچترال کے لوگوں کے دکھ بانٹنے ضرور جائیں گے۔کراچی میں سوک سینٹر پر رینجرز کے چھاپے پر رد عمل دیتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جس کا جو کام ہے اسے وہی کرنا چاہیئے، رینجرز کو سندھ پولیس نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے بلایا ہے اگر وہ کوئی اور کام کرتے رہیں گے تو اپنا کام بھول جائیں گے، ہر ادارے کو دوسرے ادارے کا احترام کرنا چاہیئے اگر ایک دوسرے کے خلاف اقدامات کئے گئے تو اس سے نقصان ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اگر سیاست میں آنا چاہتے ہیں انہیں خوش آمدید کہیں گے انہیں محسوس ہوگا کہ سیاست کیا چیز ہوتی ہے کیوں کہ کرسی پر بیٹھ کر فیصلے کرنا الگ بات ہوتی ہے اور عملی میدان میں آنا الگ بات جب کہ انہوں نےآفرکی تھی کہ پرویز مشرف کو بھی سیاست میں ساتھ لے لیں۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…