اسلام آباد (نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کےلئے قائم کر دہ کمیشن کے فیصلے کو تسلیم کر نے کے عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو سنجیدگی کے ساتھ انتخابی اصلاحات کےلئے کام کر نا چاہیے
کمیشن کی رپورٹ کے بعد حکومت کی گردن میں سریا نہیں آنا چاہیے
وزراءکو تحمل اور مثبت مظاہرہ کر ناچاہیے , کسی بھی وقت حالات بدل سکتے ہیں, اپوزیشن فرینڈلی نہیں جمہوریت سے فرینڈلی ہیں , جمہوری حکومت کو خطرہ ہوا تو نواز شریف کے ساتھ ہونگے , سب سے پہلے آصف علی زر داری نے آر او کا الیکشن قرار دیا تھا , انکوائری کمیشن کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں تاہم اپنے موقف پر قائم ہیں ,معافی جانے نوازشریف جانے اور عمران خان جانے,ہم انتخابی اصلاحات پر کام کرینگے ۔ جمعہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہاکہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کےلئے قائم کر دہ کمیشن کی رپورٹ آگئی ہے اور حکومت کو اسے پارلیمنٹ میں پیش کر نا چاہیے اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ دھاندلی کے خلاف تمام جماعتوں کا موقف ایک تھا اور ہم انکوائری کمیشن کے معاملے پر پارٹی تھے پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زر داری نے سب سے پہلے آر او کا الیکشن کہا تھا ہم انکوائری کمیشن کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں تاہم اپنے موقف پر قائم ہیں کہ آر او کا الیکشن تھا ۔سید خورشید شاہ نے کہاکہ اچھی بات ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے فیصلہ تسلیم کرلیا ہے انہوںنے کہاکہ انکوائری کمیشن کا فیصلہ حکومت کے خلاف آتا تو وزیر اعظم نواز شریف کو مستعفی ہونا پڑتا ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے پارلیمنٹ پر یلغار کی کوشش کی ہم پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کا استحکام چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ تمام ادارے مضبوط ہوں ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ ہم نے دھرنے کے دور ان دونوں فریقین سے مذاکرات سے مسائل حل کر نے کی بات کی تھی جس کے بعد دونوں نے مذاکرات کئے اور جو ڈیشل کمیشن بنا انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کو فروغ دیا اور آئندہ بھی جمہوریت کی مضبوط اور استحکام کےلئے کام کرتے رہیں گے انہوںنے کہاکہ ہم نے دس سال پرویز مشرف اور دس سال ضیاءالحق کی آمریت کو برداشت کیا کسی بھی وقت حالات بدل سکتے ہیں اپوزیشن فرینڈلی نہیں جمہوریت سے فرینڈلی ہیں اگر جمہوری حکومت کو خطرہ ہوا تو نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہونگے ایک سوا ل کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ رپورٹ آنے کے بعد وفاقی وزراءاور حکومتی عہدیداروں کی گردن میں سریا نہیں آنا چاہیے وزراءاور حکومتی عہدیداروں کو صبر .تحمل کا مظاہرہ کر نا چاہیے انہوںنے کہاکہ جمہوریت لولی لنگڑی نہیں ہوتی پاکستان میں جمہوریت کی عمر بارہ سال ہے ایک اور سوا ل کے جواب میں انہوںنے کہاکہ ہم نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے اور بہت سے فیصلے ہمارے خلاف آئے جس کو ہم نے تسلیم کیا اور آئندہ بھی عدلیہ کااحترام کرتے رہیں گے ۔انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب معافی مانگنے کے مطالبے کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ معافی جانے .عمران خان جانے اور نواز شریف جانے . ہم انتخابی اصلاحات پر کام کرینگے اور پی ٹی آئی کو بھی سنجیدگی کے ساتھ انتخابی اصلاحات پر کام کر نا چاہیے ایک اور سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ الطاف بھائی بادشاہ ہیں ان سے اپیل کرتے ہیں وہ مان جائینگے ایک اور سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ دھرنوں کے دوران پیپلز پارٹی نے آگ تیل نہیں چھڑکا ہم نے مذاکرات کا مشورہ دیا انہوںنے کہاکہ رپورٹ آنے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے بھی اچھا پیغام دیا ہے ہم تعریف کرتے ہیں ایک اور سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ ہم نے دس حلقے کھولنے کی بات کی تھی ہم جمہوریت کے حق ہیں او ر چاہتے ہیں جمہوری ادارے چلتے رہیں ۔
گردن میں سریا نہیں آنا چاہئے،کسی بھی وقت حالات بدل سکتے ہیں ،پیپلزپارٹی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘
-
پنجاب میں عیدالاضحیٰ تعطیلات کا اعلان، سرکاری دفاتر بند رہیں گے
-
8سالہ پاکستانی نژاد بچے نے ناسا کی غلطی پکڑلی، ایجنسی کا نشاندہی پر شکریہ
-
سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
محمد عامر کی شاہین آفریدی کے بارے میں تین سال قبل کی گئی بات سچ ثابت ہوگئی
-
بجلی کے بل پر کیو آر کوڈ کی آڑ میں صارفین کی معلومات چوری ہونے کا خدشہ،پاورڈویژن نے ایڈوائزری جاری...
-
ٹرمپ نے بیٹے کی شادی میں شرکت سے انکار کیوں کیا؟ وجہ سامنے آگئی
-
ایف آئی اے کی کارروائی، آسٹریلیا جاکر ہم جنس سے شادی اور سیاسی پناہ کی کوشش کرنیوالا پاکستانی گرفتار
-
بجٹ سے پہلے بڑا دباؤ، سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ اور پنشن بحالی کا مطالبہ
-
ایران نے امریکہ سے مذاکرات کے لیے وفد کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
16سالہ کینسر کی مریضہ سے اجتماعی عصمت دری
-
بغیر کسی ایڈوانس کے مفت میں خواتین کو پنک اسکوٹیز دے رہے ہیں، بڑا اعلان
-
پاکستان میں چاندی کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ نئی قیمت جاری
-
بلاول بھٹو کا خود گاڑی چلاتے ہوئے ای چالان ہو گیا



















































