پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

نادرانے آن لائن شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت متعارف کرادی

datetime 24  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاک آئیڈنٹٹی کے نام سے آن لائن شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت متعارف کرادی جس کے تحت آپ شناختی کارڈ بنانے کیلئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں اور شناختی کارڈ بننے کے بعدآپ کے گھر پہنچایاجائے گا۔ آن لائن درخواست کیلئے تین مراحل ہیں ، اپنے شناختی کارڈ میں ترمیم یا تجدید کا فیصلہ کریں ، اس سے متعلقہ اپنی دستاویزات ، اپنا فوٹو بنائیں اور نادرا کی ویب سائٹ پر اپنا اکاﺅنٹ بنا کر اپلائی کردیں۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اپنے شناختی کارڈ کے حصول کیلئے صرف گھر پر انتظار کی ضرورت نہیں بلکہ آپ پاکستان کے اندر ہیں تو اپنی درخواست کا نمبر 8400پر میسج کرکے اس کا سٹیٹس بھی معلوم کرسکتے ہیں ، اگر آپ اوور سیز پاکستانی ہیں تو آپ متعلقہ ویب سائٹ پر ہی دیکھ سکتے ہیں۔ دوسری طرف ذرائع کاکہناہے کہ نادرا کیلئے درخواست گزار کے سکین شدہ فنگر پرنٹ کی تصدیق کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا اگر ویب سائٹ پرخاکہ پیش کیاگیاہے کہ کیسے فنگر پرنٹ لینے ہیں ، یہ بھی تاحال واضح نہیں کہ یہ تعین کیسے ہوگا کہ فنگر پرنٹ شناختی کارڈ کیلئے اپلائی کرنیوالے شخص کے ہی ہیں اوراس پر مزید کام کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…