پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ تسلیم کرلی

datetime 23  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چترال(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ تسلیم کرلی ہے۔چترال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ 2013 کے عام انتخابات پر 21 جماعتوں نے دھاندلی کا الزام لگایا لیکن جوڈیشل کمیشن میں کیس صرف تحریک انصاف نے لڑا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف خوش قسمت ہیں جنہوں نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پہلے دیکھ لی تاہم اصول کے مطابق یہ رپورٹ دونوں فریقین کو دینی چاہیے تھی جب کہ میں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ دیکھ کر ہی اس پر تفصیل سے کل بات کروں گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ منظور ہے کیوں کہ کمیشن کے آغاز پر ہی تحریک انصاف کا موقف تھا کہ جو بھی فیصلہ ہوگا ہم وہ تسلیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی بحران میں سب کا اکھٹا ہونا بہت ضروری ہے۔اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدے کے تحت جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا گیا تھا جب کہ انتخابی دھاندلی کیس میں 2 جماعتیں فریق ہیں لیکن ایک فریق کو رپورٹ دے دی گئی ہے اور دوسرا فریق اب تک حتمی رپورٹ سے محروم ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…