اسلام آباد(نیوزڈیسک) سپریم کورٹ نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق نیکٹا کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے این جی اوز کی رجسٹریشن سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران نیکٹا کے کوآرڈینٹر نے نیشنل ایکشن پلان سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ جس پر جسٹس جواد نے رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے استفسار کیا کہ 8 ماہ ہوگئے،ابھی تک جوائنٹ انٹیلی جنس ڈائرکٹوریٹ کیوں نہیں بنا، 24 دسمبر کو نیشنل ایکشن پلان کا اعلان ہوا، آج تک 2 ارب روپے کا بجٹ منظور نہیں ہو سکا، جس پرڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ جے آئی ڈی کے لئے سمری 18 مارچ 2015 کو وزیراعظم کو بھیجی گئی جس پرکچھ آبزرویشن دی گئیں ہیں۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا مقصد غیرریاستی عناصرکی طرف سے ریاست پر مسلط جنگ کا دفاع تھا۔ جے آئی ڈی نیشنل ایکشن پلان کا حصہ تھی، اس کی سمری 8 ماہ سے ادھرادھر پھررہی ہے اگر نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کرنا چاہتے تو بتا دیں ہم یہ فائل بند کر دیتے ہیں اس میں عدلات کا کوئی ذاتی مفاد نہیں۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لئے 2 ارب روپے بجٹ کا مشروط مطالبہ کیا گیا۔
نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد سے متعلق نیکٹا کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
پی ٹی اے نے موبائل سگنلز کی کمی کی صورت میں کالز کرنے کے لیے آسان حل بتا دیا
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
عمان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری
-
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف
-
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج ایک ساتھ لگانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی: لاہور سے دادی کے ہمراہ شادی میں شرکت کیلئے آنے والی 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی
-
اسلام آباد سے گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی لاش ملنے کا واقعہ: اہل خانہ نے اہم انکشافات کردیے
-
’یہ آنکھیں امیتابھ بچن کو ہی دکھائیے‘، صحافی نے جیا بچن کو کھری کھری سنا دی



















































