.ملک بھر میں عید الفطر کا دوسرا روز بھی مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا جب کہ کسی بھی نا خشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے اہم مقامات پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ملک بھر میں عیدالفطرپورے مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے، عید کے پہلے روز ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات ہوئے۔ لاکھوں مساجد، عید گاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید ادا کی گئی۔ نماز کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اوردہشت گردی کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی اور مسلم ممالک میں جاری فتنہ و فساد کے خاتمے کے لئے بھی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی گئی۔ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں عید الفطر کے موقع پر شہر کی بڑی مساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی جب کہ پولیس کے علاوہ رینجرز اہلکاروں نے بھی ڈیوٹی انجام دیں۔ اس کے علاوہ عیدالفطر کے موقع پر شہر کے اہم عوامی مقامات، تفریحی گاہوں اور پارکوں کے باہر بھی پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی۔ کراچی کے علاوہ حیدرآباد، سکھر، میر پور خاص، بدین، سانگھڑ، نواب شاہ، اور سندھ کے دیگر شہروں اور قصبات میں بھی عید کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئےگئے۔دارالحکومت اسلام آباد میں بھی مقامی آبادی نے بھرپور انداز میں عید الفطر کا پہلا تہوار منایا، اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں صدر پاکستان ممنون حسین نے نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتطامات کئے گئے جب کہ شہریوں کوفیصل مسجدمیں موبائل فون اور کیمرے لانے سے روک دیاگیا۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نماز عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا جہاں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے نماز عید ادا کی۔ عیدالفطر کے موقع پر پنجاب میں سیکیورٹی خدشات کی بنا پر سخت سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا تھا، جہاں لاہور اور دیگر اہم شہروں میں عیدگاہوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی وہیں عوامی مقامات پر بھی قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے اہلکار اپنے فرائض انجام دیتے رہے۔ عیدالفطر کے موقع پر کوئٹہ اور پشاور میں بھی سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا جس کے تحت دونوں صوبائی دارالحکومتوں میں پولیس، رینجرز اور ایف سی کے اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیتے رہے جب کہ حساس اور اہم مقامات پر سادہ لباس اہلکاروں نے بھی ڈیوٹی انجام دی۔عید الفطر کا دوسرا روز بھی عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے جب کہ ملک بھر کے تفریحی مقامات پر عوام کا رش دیکھنے میں آرہا ہے جب کہ کسی بھی ناخشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
ملک بھر میں عید الفطر کا دوسرا روز مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیفٹننٹ کرنل کی اہلیہ کا سربراہ شعبہ کے ساتھ ایشو چل رہا تھا، کیس ثابت ہونے پر معطل کردیا گیا اسی با...
-
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
ہونڈا CD 70 ایکسچینج آفر، پرانی بائیک دیں اور نئی لے جائیں
-
حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
-
ایپل کی جانب سے آئی فون 18 سیریز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کےلئے پیر تا جمعہ نئے اوقات کار مقرر
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا 58 سالہ امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کر کے 34 سالہ عا...
-
ایکنک نے لاہور ، بہاولنگر موٹروے کی منظوری دیدی
-
اسلام آباد کی یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی اور فوجی افسر کی فائرنگ کا واقعہ، عسکری ادارے نے ملوث فوج...
-
اتنا غصہ آتا ہے تو ایسا بندہ سروس میں اتنا وقت کیسے نکال گیا؟ رائے ثاقب کھرل کا سوال
-
آبنائے ہرمز کے قریب امریکی فضائیہ کا جدید طیارہ اچانک غائب ہونے کی اطلاعات
-
حنا جاوید قتل کیس،قاتل شوہر کو جج نہ کرنے کی فرضی مثال، ملزم کا پرانا لیکچر وائرل
-
انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی کرنسیوں کے نئے نرخ جاری



















































