اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم نوازشریف اور صدر مملکت ممنون حسین نے قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دی ہے جب کہ اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عید کے روز ملک کے لیے لڑنے والوں کو بھی یاد رکھنا چاہئے. وزیراعظم نوازشریف نے قوم کو عیدالفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے پیغام دیا کہ عید الفطر اللہ کے حضور شکر بجالانے کا دن ہے اور اس دن اختلافات بھلا کر اخوت و محبت کو فروغ دیں جب کہ اس خوشی کے موقعے پر ملک کے لیے لڑنے والوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عید پر سانحہ پشاور کے معصوم شہدا کو بھی یاد رکھیں اور کیمپوں میں مقیم فاٹا کے متاثرین کو بھی نہ بھلائیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ اللہ وطن عزیز کو امن و ترقی سے ہمکنار کرے۔دوسری جانب صدر مملکت ممنون حسین نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر ناداروں، غربا اور مساکین کو بھی شریک ہیں اور دعا ہے کہ اللہ قوم پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل کرے
عید کے روز ملک کیلیے لڑنے والوں کو بھی یاد رکھنا چاہئے، وزیراعظم
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
پی ٹی اے نے موبائل سگنلز کی کمی کی صورت میں کالز کرنے کے لیے آسان حل بتا دیا
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
عمان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری
-
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف
-
راولپنڈی: لاہور سے دادی کے ہمراہ شادی میں شرکت کیلئے آنے والی 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی
-
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج ایک ساتھ لگانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد سے گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی لاش ملنے کا واقعہ: اہل خانہ نے اہم انکشافات کردیے
-
’ڈئیر پرائم منسٹر امبانی‘ ایلون مسک کے بیان نے بھارتی سیاست میں ہلچل مچا دی



















































