پیر‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2026 

جرنلزم کی ڈگری کے معاملے پر عمران خان کی اہلیہ ریحام کا یو ٹرن

datetime 15  جولائی  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)برطانوی اخبار کی جانب سے ڈگری کا معاملہ سامنے آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر تعلیمی ادارے کا نام ہی تبدیل کر دیا۔برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ریحام خان نے جس نارتھ لنڈسے کالج سے براڈ کاسٹ جرنلزم کی ڈگری کا دعویٰ کیا ہے وہ کالج براڈ کاسٹ جرنلزم کا کوئی کورس کراتا ہی نہیں اور نہ ہی اس کالج میں اس نام کی کوئی خاتون رجسٹرڈ رہی ہے۔ریحام خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پہلے تو اپنی جرنلزم کی ڈگری کے حوالے سے خبر پر ڈیلی میل اور پاکستانی میڈیا سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا لیکن انہوں نے برطانوی اخبار کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا کوئی جواب نہیں دیا لیکن بعد ازاں اپنی آفیشل ویب سائٹ سے اپنے تعلیمی ادارے کا نام تبدیل کر کے گرمز بی انسٹیٹیوٹ کردیا۔اپنے ٹویٹر پیغام میں عمران خان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ آج کی صبح اس بات کی مثال ہے کہ میں ڈیلی میل کیوں نہیں پڑھتی اور پاکستانی میڈیا کیوں نہیں دیکھتی، پاکستان میں حقیقی ایشوز پر بات کرنے کی کوشش کی جائے تو مخصوص لابی حملہ کر دیتی ہے کچھ افراد کا ایجنڈا ہے جس کو میڈیا اجاگر کر رہا ہے
مزیدپڑھیے :94میٹربلند ٹاور سے اترکر معمرخاتون نے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا
اور بلاوجہ کے ایشوز کو اٹھایا جارہا ہے، ایسے ہتھکنڈے مجھے اپنے مقصد سے دور نہیں کرسکتے۔واضح رہے کہ ریحام خان نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر برطانیہ کے نارتھ لنڈسے کالج سے براڈ کاسٹ جرنلزم میں پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور اسی تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر وہ پہلے برطانیہ اور بعد ازاں پاکستان میں صحافت میں آئیں۔یاد رہے کہ یہ وہی اخبار ہے جس نے اس سے قبل عمران خان اور ریحام خان کی خفیہ شادی کی خبر بھی بریک کی تھی اور پھر اس کے بعد ان دونوں کی شادی کی خبر سامنے آئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…