پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

چوہدری نثار الطاف حسین کیخلاف بڑے اقدام کا اعلان

datetime 13  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے الطاف حسین کے بیان کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ الطاف حسین نے گزشتہ رات اپنی تقریر میں تہذیب، شائستگی اور شرافت کی تمام حدیں پار کر دیں اور ہمارے سیکیورٹی اور دفاعی اداروں کے حوالے سے ایسی بد ترین زبان استعمال کی ہے جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں اور جوزبان ہمارے دشمن بالخصوص بھارت عرصہ دراز سے ہمارے خلاف استعمال کر رہا ہے۔پیرکووزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں وزیرداخلہ نے کہا کہ الطاف حسین کی پاک فوج اور رینجرز کے بارے میں اخلاق سے انتہائی گری ہوئی باتیں کرنا اور باعزت لوگوں کو گالم گلوچ کرنا اور دھمکیاں دینا نہ صرف سمجھ سے بالاتر ہے بلکہ ناقابلِ برداشت ہے۔ وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ہم نے ہر طرح سے صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا لیکن اب وقت آگیا ہے کہ باضابطہ طور پر اس سلسلے میں حکومتِ برطانیہ سے بات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی فرد کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ ملک کے سیکیورٹی اداروں اور ان کے سربراہان کے بارے میں اخلاق سے گری ہو ئی یا دھمکی آمیز گفتگو کرے۔ وزیرِ داخلہ نے کہا کہ پاکستان نے میڈیا کا ملکی سیکیورٹی اداروں کے بارے میں اخلاق باختہ، قابلِ اعتراض اور قابلِ مذمت تقریر کو من و عن نشر نہ کرنا ان کے باشعور اور ذمہ دار ہونے کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیرِ داخلہ نے کہا کہ 1971ءکے حوالے سے جو زبان الطاف حسین نے استعمال کی ہے ہو بہو وہی زبان بھارت بھی استعمال کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار پاکستان، اسکی افواج یا رینجرز نہیں ، الطاف حسین کے اپنے کرتوت ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ جوں جوں ان کے گرد برطانیہ میں گھیرا تنگ ہو رہا ہے ویسے ویسے ان کے غصے اور مایوسی کا نزلہ پاکستان کے سیکیورٹی اداروں پر گر رہا ہے۔ وزیرِ داخلہ نے کہا کہ اردو بولنے والی کمیونٹی تو مہذب اور تہذیب یافتہ ہے۔ گالم گلاچ اور اخلاقیات سے گری گفتگو کرکے الطاف حسین کیا اردو بولنے والوں کی ترجمانی کر رہے ہیں یا ان کی تضحیک کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…