اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کیلیے اپنے ملک کی بھرپورحمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ ہرقیمت پرمکمل کیا جائیگا۔چینی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق ان خیالات کا اظہارچینی سفیر نے ملتان کے دورے کے دوران کیا۔سن وی ڈونگ نے اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق تعمیراتی اورپیداواری منصوبوں،صلاحیتوں میں اضافے اور انفرااسٹرکچرکی ترقی کیلیے بھی اپنے ملک کی حمایت کااعلان کیا۔سفیرنے ملتان میںچینی کنٹریکٹرزکے تعمیرکردہ پاورپلانٹس کادورہ کیا۔اس دوران انھوں نے پاکستان میں توانائی کے منصوبوںکی تعمیرمیںشرکت کیلیے چینی کمپنیوںکی حوصلہ افزائی کی۔ ملتان میںچینی کمپنی نے گنے کے پھوگ سے بجلی بنانے کے60،60میگاواٹ کے دو پاور پلانٹس لگائے ہیںجوجدید اورماحول سے ہم آہنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔یہ منصوبے 2016سے بجلی کی پیداوار شروع کر دینگے۔چینی سفیر نے چائنیزکاٹن جننگ کمپنی اور ملتان کاٹن ریسرچ سٹیشن کابھی دورہ کیا۔چینی کمپنی ملتان میںکاٹن انڈسٹریل چین کی تعمیرکی خواہشمندہے۔چینی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور عوامی وفودکے تبادلوں پر بھی زوردیا اورکہاکہ چین کی حکومت ملتان کے طلبہ کو اپنے ملک میں پڑھائی کیلیے اسکالر شپس فراہم کریگی۔ڈی سی اوملتان زاہد سلیم گوندل سے ملاقات میں چینی سفیر نے شہرکی خوبصورتی اور لوگوں کے خلوص کوسراہتے ہوئے کہاکہ یہاں کے لوگ آم کی طرح میٹھے ہیں۔بعد ازاں چینی سفیر اور انکی اہلیہ کو ڈی سی او کی جانب سے ملتانی تہذیب وثقافت سے آراستہ تحائف پیش کیے گئے۔ چینی سفیرمزارحضرت شاہ رکن الدین عالم پر بھی گئے، اس موقع پرمحکمہ اوقاف کی طرف سے انکی دستاربندی بھی کی گئی۔
راہداری منصوبہ ہرقیمت پرمکمل کیاجائے گا،چینی سفیر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
پی ٹی اے نے موبائل سگنلز کی کمی کی صورت میں کالز کرنے کے لیے آسان حل بتا دیا
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
عمان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری
-
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف
-
راولپنڈی: لاہور سے دادی کے ہمراہ شادی میں شرکت کیلئے آنے والی 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی
-
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج ایک ساتھ لگانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد سے گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی لاش ملنے کا واقعہ: اہل خانہ نے اہم انکشافات کردیے
-
’ڈئیر پرائم منسٹر امبانی‘ ایلون مسک کے بیان نے بھارتی سیاست میں ہلچل مچا دی



















































