لاہور(نیوزڈیسک)مودی نوازشریف ملاقات .پرویزرشید نے اند رکی بات بتادی.وزیر اطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں کہ پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات میں کشمیر سمیت تمام متنازع امورپربات چیت ہوئی، بات چیت کا عمل خطے میں پرامن ماحول پیدا کرنے کے لیے خوش آئند ہے،کشمیرکے حوالے سے قراردادیں موجود ہیں،نواز مودی ملاقات میں تمام حل طلب مسائل پر بات ہوئی۔ پرویز رشید کا مزید کہنا ہے کہ سب مل کرکراچی کے امن کے لیے کام کررہے ہیں،رینجرزنے محنت سے کراچی کو محفوظ بنایاہے،رینجرزکے اختیارات کے معاملے پروفاق اورصوبے میںکوئی اختلاف نہیں،کراچی میں شرپسندوں کے خلاف کارروائیوں میں کامیابیاں ملی ہیں،مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کا ادارہ کیسا ہونا چاہیے،اس کافیصلہ پارلیمنٹ کرے گی،احتساب کا عمل جاری رہنا چاہیے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پرویز مشرف کے اقدامات سے کشمیر کی جدوجہد آزادی کو نقصان پہنچا، پرویز مشرف نے کشمیر کاز کو کمزورکیا،آبپارہ میں بننے والی جماعت پارہ پارہ ہوچکی ہے۔