منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت کے لئے چین کے تعاون کی قدر کرتے ہیں، نواز شریف

datetime 10  جولائی  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت کے لئے چین کے تعاون کی قدر کرتے ہیں۔شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف اور چین کے صدر شی چن پنگ کے درمیان روس کے شہر اوفا میں ملاقات ہوئی جس میں پاک چین دوستی سمیت دیگر اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نوا شریف کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے اور ہمیں دونوں ممالک کی دوستی پر فخر ہے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ دوستی ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، چینی صدر اور ان کی اہلیہ کے دورہ پاکستان نے عوام کے دل و دماغ جیت لئے
مزیدپڑھیے :شام میں ہلاک افغان اجرتی قاتل کی ایران میں تدفین

،اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں چینی صدر شی چن پنگ کی دلچسپی کی قدر کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت کے لئے چین کے تعاون کی قدر کرتے ہیں اور شنگھائی تعاون تنظیم میں مثبت اور موثر کردار کیلئے تیار ہیں۔ چین کے صدر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات چین کا اولین ایجنڈا ہے اور صدر پاکستان ممنون حسین کے دورہ چین کے منتظر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…