کراچی(نیوزڈیسک)تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ رینجرزاختیارات کے حوالے سے ایک بار پر آمنے سامنے آگئی ہیں۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیصل واوڈا نے چیلنج کیا ہے کہ متحدہ والے کراچی میں دھرنا دے کر تو دکھائیں،جس پر ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی نے کہاہے کہ دھرنا تو ہو گا، فیصل واوڈا وعدہ کریں پھر سیاست چھوڑ دیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ جو کام رینجرز کررہی ہے وہ سندھ حکومت سمیت متعلقہ اداروں کو کرنا چاہیے تھا۔ رینجرز کو اختیارات دینا ہوں گے، ورنہ ہم سندھ گورنمنٹ کو چلنے نہیں دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ رینجرز نے ایم کیو ایم کی دہشتگردی کی کمر توڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ ایم کیو ایم دھرنا دے کر دکھائے۔ اس کے جواب میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما علی رضا عابدی نے کہاکہ فیصل واوڈا پہلے خود کو کلیئر کریں کہ وہ رینجرز کے ترجمان ہیں یا پی ٹی آئی کی میرا ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دھرنا تو ہو گا، فیصل واوڈا وعدہ کرلیں متحدہ نے دھرنا دے دیا تو آئیندہ ایسے بیانات نہیں دیں گے۔
پی ٹی آئی اور متحدہ ایم کیوایم رینجرزاختیارات کے حوالے سے ایک بارپھر آمنے سامنے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
پی ٹی اے نے موبائل سگنلز کی کمی کی صورت میں کالز کرنے کے لیے آسان حل بتا دیا
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
عمان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری
-
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف
-
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج ایک ساتھ لگانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی: لاہور سے دادی کے ہمراہ شادی میں شرکت کیلئے آنے والی 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی
-
اسلام آباد سے گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی لاش ملنے کا واقعہ: اہل خانہ نے اہم انکشافات کردیے
-
’ڈئیر پرائم منسٹر امبانی‘ ایلون مسک کے بیان نے بھارتی سیاست میں ہلچل مچا دی



















































