جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

تنویر زمانی کے شوہر کے نام سے پردہ اٹھ گیاپاسپورٹ دستاویزات میں تحسین جاوید صدیقی شوہر قرار

datetime 8  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری سے شاد ی کی خبروں سے شہرت رکھنے والی سندھ کی خاتون ڈاکٹر تنویر زمانی کی پاسپورٹ کی تجدید کیلئے جمع کرائی گئی پاسپورٹ دستاویزات منظر عام پر آگئیں،پاسپورٹ دستاویزات میں تنویر زمانی کے شوہر کا نام تحسین جاوید صدیقی درج ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی اہلیہ کے نام سے مشہور ہو کر ملکی و غیر ملکی میڈیا پر شہرت پانے والی خاتون تنویر زمانی کے شوہر کا نام سے پردہ اٹھ گیا ہے ۔خاتون تنویر زمانی نے 2014 ء میں اپنے پاسپورٹ کی تجدید کیلئے دستاویزات جمع کرائی جس کے مطابق دستاویزات میں تنویر زمانی کے شوہر کا نام تحسین جاوید صدیقی کا نام درج کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے سندھ کی تنویر زمانی نامی خاتون سے متعلق غیر ملکی خبررساںا دارے نے دعوی کیا تھا کہ تنویر زمانی اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان دبئی میں خفیہ نکاح ہوا ہے اورتنویر زمانی خاتون آصف زرداری کی اہلیہ ہیں۔دوسری جانب تنویر زمانی خاتون نے مختلف ٹی وی پروگرام میںانہوں نے یہ بات تسلیم کی ہے کہ اس کا نکاح ایک اہم سیاسی شخصیت سے ہوا ہے لیکن اس کا نام نہیں بتا سکتی،اب جبکہ تنویر زمانی کے پاسپورٹ کی دستاویزات منظر عام پر آگئی ہیںجس پر ان کے شوہر کا نام تحسین جاوید صدیقی منظر عام پر آیا ہے.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…