بیجنگ(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت نے چین اور روس کی سربراہی میں کام کرنے وا لی ایک سیکیورٹی تنظیم میں شامل ہونے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔چین، روس ، تاجکستان، ازبکستان،قازقستان اور کرغستان 2001 میں قائم ہونے والے شنگھائی کواپریشن ارگنائزیشن (ایس سی او) کے رکنٍ جبکہ پاکستان، انڈیا، ایران، افغانستان اور منگولیا اس کے مبصر ہیں۔خیال رہے کہ اپنے قیام کے بعد ایس سو او میں پہلی مرتبہ انڈیا اور پاکستان کی صورت میں نئے رکن شامل ہو رہے ہیں۔چین کے نائب وزیر کارجہ چھینگ گاؤپنگ نے ایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ ایس سی او کا اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے، ایسے میں خطے کے زیادہ سے زیادہ ملک اس میں شامل ہو رہے ہیں۔’انڈیا اور پاکستان کے ایس سی او میں شمولیت سے تنظیم کی ترقی ہو گی‘۔چینی وزیر کے مطابق، یہ پیش رفت دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات بہتر بنانے میں بھی معاون ثابت ہو گی۔انڈیا نے گزشتہ سال تنظیم میں شمولیت کی لیے درخواست دی تھی، جس پر جون میں ایس سی او کے وزرائے خارجہ نے ایک اجلاس میں مثبت سفارش دی۔ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی ابھرتی ہوئی تجارتی منڈیوں کی بی ار ائی سی ایس کانفرنس میں شرکت کیلئے ماسکو جائیں گے، جہاں وہ اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کے ساتھ ایس سی او کے ایک خصوصی سیشن میں شامل ہوں گے۔پاکستان کی وزارت خارجہ نے پیر کو کوئی بیان نہیں دیا۔ یاد رہے کہ بنیادی طور پر یہ تنظیم افغانستان سے ابھرنے والی شدت پسندی اور منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے قائم کی گئی تھی۔چینی وزیر نے مزید بتایا کہ کانفرنس میں افغان سیکیورٹی پر بھی گفتگو ہو گی
پاکستان اور بھارت چین اور روس کی سربراہی میں کام کرنے وا لی سیکیورٹی تنظیم میں شامل ہونے کیلئے تیار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
پی ٹی اے نے موبائل سگنلز کی کمی کی صورت میں کالز کرنے کے لیے آسان حل بتا دیا
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
عمان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری
-
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف
-
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج ایک ساتھ لگانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی: لاہور سے دادی کے ہمراہ شادی میں شرکت کیلئے آنے والی 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی
-
اسلام آباد سے گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی لاش ملنے کا واقعہ: اہل خانہ نے اہم انکشافات کردیے
-
’ڈئیر پرائم منسٹر امبانی‘ ایلون مسک کے بیان نے بھارتی سیاست میں ہلچل مچا دی



















































