پیر‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2026 

”نیوکلیئرآپشن محض دکھاوا نہیں“وزیردفاع خواجہ آصف

datetime 7  جولائی  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں پراکسی وار کر رہا ہے، تحریک طالبان پاکستان اور بلوچ علیحدگی پسند تحریکوں کو بھارتی مدد کے شواہد عالمی فورم پر پیش کیے ہیں۔وفاقی وزیردفاع نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ تحریک طالبان پاکستان کو بھارتی مدد کے شواہد عالمی فورم پر دکھائے ہیں، بلوچ علیحدگی پسند تحریکوں کو بھی بھارت کی حمایت حاصل ہے، اس کے شواہد بھی عالمی فورم پر پیش کیے ہیں، ایم کیو ایم کے بھارت سے گٹھ جوڑ کے شواہد ملے تو وہ بھی عالمی فورم پر پیش کریں گے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری دفاعی صلاحیت میں موجود نیوکلیئر آپشن محض دکھانے کیلئے نہیں۔خواجہ آصف کے اس بیان پر کہ پاکستان کے نیوکلیئر آپشن محض دکھانے کے لئے نہیں ہنگامہ پر برپا ہوگیا ہے اوردفاعی مبصرین نے شدید حیرت کا اظہار کیا ہے کہ وزیردفاع کے اہم ترین عہدے پر فائز شخص کیسے ایسا بیان دے سکتا ہے خواجہ آصف کے بیان کا صاف مطلب یہ نکلتا ہے کہ پاکستان برملا ایٹم بم استعمال کرنے کی دھمکی دے رہا ہے اور ایسی دھمکیوں کے عالمی سطح پر پاکستانی معیشت پر انتہائی برے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ایک ایسے وقت میں جب پاکستان معاشی طورپر مستحکم ہورہا ہے وزیردفاع کے اس قسم کے بیانات سے پاکستان مزید مشکلات کا شکار ہوسکتاہے۔ایک اہم دفاعی تجزیہ نگار نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب پاکستانیوں کو دعاکرنی چاہئے کہ عالمی سطح پر اس بیان کو سیریس نہ لیاجائے اگر عالمی سطح پر پاکستان کے وزیردفاع کے اس بیان کا نوٹس لیاگیا تو پاکستان شدید ترین مشکلات سے دوچار ہوسکتاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…