اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

کیاعمران خان نجم سیٹھی سے’ سوری ‘کرینگے ؟

datetime 4  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمرا ن خان اورمعروف تجزیہ کارنجم سیٹھی کے درمیان کے درمیان معاملات اس وقت بگڑ گئے جب عام انتخابات 2013میں نجم سیٹھی نے پنجاب میں نگران وزیراعلی کی حیثیت سے کام کیا۔اس کے بعد تحریک انصاف اوردیگرجماعتوں نے عام انتخابات کی شفافیت کے بارے میں سوالات اٹھانے شروع کردیئے ،پیپلزپارٹی اورعوامی نیشنل پارٹی کی قیاد ت کے بقول ان کی جماعتوں نے جمہوریت کی خاطرانتخابی نتائج کوقبول کیالیکن پاکستان تحریک انصاف نے ان انتخابات کے شفاف ہونے پرسوالات اٹھادیئے اورسب سے پہلے تحریک انصاف کی طرف سے انتخابات کی شفافیت کوجانچنے کے لئے چارحلقے کھولنے کامطالبہ کیاگیالیکن حکمران جماعت اس پرکوئی ردعمل نہیں دکھایاتوعمران خان نے انتخابات کالعدم قراردلوانے کےلئے دھرنادے دیااورساتھ سوشل میڈیاپرنجم سیٹھی سے منسوب ایک مبینہ رپورٹ 35پنکچرلگانے کے بارے میں سامنے آگئی جس پرعمرا ن خان نے الزام لگایاکہ نجم سیٹھی نے پنجاب میں دھاندلی کی اورن لیگ کوجتوانے میں اہم کرداراداکیا۔اب کچھ دن پہلے عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ان کا35پنکچروالاالزام محض سیاسی تھااورانہوں نے کہاکہ مجھے ایک معروف اینکرپرسن ڈاکٹرشاہد مسعود نے ان 35پنکچرز کے بارے میں بتایاتھاجبکہ عمرا ن خان کی طرف سے اب اس الزام کومحض سیاسی کہہ دینے سے ایک نیامعاملہ سامنے آگیاہے کہ کیاعمران خان نجم سیٹھی پرلگائے الزامات پرمعافی یامعدرت یاانگریزی میں Sorryکرلیں گے ۔ادھرنجم سیٹھی کے بقول اگرعمرا ن خان ان سے صرف Sorry کہہ دیں تومعاملہ ختم ہوجائے گالیکن ماسوائے تحریک انصاف کے رہنماءعارف علوی کے کسی بھی تحریک انصاف کے رہنماءنے اس معاملے پرکوئی بات نہیں کی جبکہ نعیم الحق نے توکہہ دیاکہ عمران خان کابیان سیاسی تھالیکن وہ حقیقت بھی ہوسکتاہے ۔اب سوال یہ پیداہوتاہے عمران خان خود یاان کے مشیران کونجم سیٹھی سے معذرت کرکے صلح کرلیں گے ۔تاہم عمران خان کی سیاست کاٹریک ریکارڈ رہاہے کہ انہوں نے اپنی سیاست میں کئی یوٹرن لئے ہیں جس میں ایک نیایوٹرن 35پنکچرزلگانے کے الزام کومحض سیاسی قراردیناہے۔تجزیہ نگاروں کے مطابق اگرعمران خان نجم سیٹھی سے معذرت کرتے ہیں توان کاگراف بلند ہوگاجبکہ کچھ تجزیہ کاروں کاکہناہے کہ اگرعمران خان معذرت نہیں کرتے تو پارٹی کاگراف بلند ہوگاورمعذرت کرنے سے ان کی جماعت کاگراف گرجائے گااوراس معاملے کوحکمران جماعت کے لئے عمرا ن خان کومزید آڑے ہاتھوں لینے کاایک اورموقع ہاتھ آجائے گاجس میں وفاقی وزیرپرویزرشید اورن لیگی ایم این اے طلال چوہدری مسلم لیگ(ن) میں عمران خان کی سیاست کے خلاف ہراول دستے کاکرداراداکررہے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…