منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان سٹیل ملز میں اربوں کی کرپشن ، 18 ارب کا مال 9 ارب میں فروخت

datetime 4  جولائی  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مالی مشکلات سے دوچار پاکستان سٹیل ملز کے حکام نے غفلت اور لاپروائی کی نئی داستان رقم کر دی۔ مہنگی سٹیل مصنوعات کی سستے داموں فروخت سے ادارے کو آٹھ ارب نوے کروڑ روپے کا نقصان ہوا ، سریا بننے میں استعمال ہونیوالے بلٹس کی مد میں تریپن کروڑ روپے کی بے ضابطگی کی گئی۔ حکومت سے کھربوں روپے کے بیل آو¿ٹ پیکج وصول کرنے والا (سفید ہاتھی) پاکستان سٹیل اپنے پیروں پر آج تک کھڑا نہ ہوسکا۔ پاکستان سٹیل ملز کا قیام ملکی معیشت کو مضبوط بنیادیں فراہم کرنا تھا۔ تاہم غیر عقلیت پسندانہ اپروچ ، اکھاڑ پچھاڑ ، سیاسی مفاہمت کے نام پر ملازمین کی بھرمار ، آمدن سے زیادہ اخراجات ، پیداوار میں کمی اور تیکنکی خرابیوں کے باعث ایک طرف ملز کی چمنیوں نے ایک کے بعد ایک دھواں اگلنا بند کر دیا تو دوسری جانب ادارہ کرپشن اور لوٹ مار کا گڑھ بنا رہا۔
مزیدپڑھیے:شمالی کوریا نے چین کیلئے جاسوسی کرنے والے نیوی کے اعلیٰ افسرکو گرفتار کرلیا

سال 2012 اور 2013 میں انتظامیہ نے 18ارب روپے کا مال 9 ارب میں بیچ دیا۔ ملز انتظامیہ نے ایک لاکھ 61 ہزار میٹرک ٹن سے زائد سامان فروخت کیا۔ مال کی قیمت 18 ارب دو کروڑ اکانوے ہزار سے زائد تھی جبکہ یہ سارا “مال مفت دل بے رحم ” کے مصداق 9 ارب 11کروڑ میں فروحت کر دیا گیا۔ ملز انتظامیہ نے انوکھا موقف اپناتے ہوئے یہ کہا ملز کی پیداوار میں کمی اور پیداواری لاگت بڑھنے کے باعث نقصان ہوا۔ ملنے والی دستاویز میں سریا بنانے میں استعمال ہونے والے بلٹس کی مد میں 53 کروڑ روپے کے بے ضابطگی کا انکشاف بھی ہوا۔ دستاویز کے مطابق سٹیل بلٹس کی پیداوار کے نام پر 53 کروڑ روپے کے اخراجات تو کیے گئے مگر سریا نہ بنایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…